دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

بقبول الصواب واقتراح فی مسئلۃ اخٰری لکشف الحجاب وھکذادیدن اولٰی الالباب یردون ناھلین مناھل العباب لیرتووا ویرووا من یروہ فی تباب، فاردت وحق لی من فوری الجواب وان کان للحمی بحمای اقتراب و جع فی الخاصرۃ قدطال وطاب کفارۃ للذنوب ان شاء الوہاب والی الان منہ بقیۃ للذھاب فانبئت ان الاٰتی بالکتاب اٰب وغاب و لم ادرمن ھو والٰی این ثاب حتی جاء اخی وانسی وسرور نفسی الحکیم المولوی خلیل اﷲ خان حفظہ اﷲ الی یوم الحساب فاجبت ان ارسل علٰی یدیہ الجواب لان مثل الکتاب لااحب ان یکون الاباصطحاب وبرنا نستعین فی کل باب،نعم قد قلت واقول ان مقولی الذی کان عنہ السؤال انما کان فی التقلیدمن دون تقییدلکن یا اخی ھل یشعرالحکم علٰی مرسل بنفیہ عن شیئ فی حوزہ دخل فمع قطع النظر عن ان سوالک ھذا المجددعسٰی ان لایرٰی لہ منشؤ مسدد ان اشعر اشعر بنفی الفرضیۃ اٰیۃ فرضیۃ للقطع مرضیۃ فماذا الوثوب الی الوجوب وھا انت

ایک اور مسئلے سے پردہ کشائی کی درخواست تھی اور خرد مندوں کا یہی دستور ہے کہ پیاسے ہوں تو دریائے عظیم کے گھاٹ پر آتے ہیں کہ آپ سیراب ہوں اور جسے ہلاک ہوتا دیکھیں اسے سیراب کریں،میں نے چاہا اور خود یہی مجھے سزاوار تھا کہ فوراً جواب دوں اگرچہ تپ کر میرے بدن سے قریب تھا اور کمر میں درد کہ مدتوں رہا اور اچھا ہوا اﷲ چاہے تو گناہوں کا کفارہ تھا اور ابھی اس کا بقیہ جانے کو باقی ہے اتنے میں مجھے خبر ملی کہ آرندہ پلٹ گیا اور غائب ہوا اور مجھے نہ معلوم ہوا کہ وہ کون تھا اور کہاں واپس گیا یہاں تک کہ میرے برادر مونس و سرورِ قلب حکیم مولوی خلیل اﷲ خاں کہ اﷲ تعالی قیامت تک ان کا نگہبان ہو،آئے تو میں نے ان کی معرفت جواب بھیجنا چاہا کہ ایسے خطوط میں مجھے یہی پسند ہے کہ کسی کے ساتھ ہی مرسل ہوں اور ہم معاملے میں اپنے رب کی مدد چاہتے ہیں، ہاں بے شک میں نے کہا اور اب کہتا ہوں کہ میرا وہ کلام جس سے سوال ہوا بے کسی تخصیص کے محض تقلید میں تھا مگر برادرم! کیا کسی مطلق پر حکم ایسی کسی شے سے نفی بتاتا ہے جو اس کے احاطہ میں داخل ہے تو قطع نظر اس سے کہ آپ کے اس سوال تازہ کا شاید کوئی صحیح منشا نظر ہی نہ آئے وہ کلام اگر بالفرض مشعر ہوگا تو خاص سے نفی فرضیت کا،کیسی فرضیت جو یقین کے لیے پسندیدہ ہے تو یہ وجوب کی طرف کود جانا کیسا اور ہاں یہ ہیں آپ سلیم طبیعت والے

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن