30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت مکتوب الیہ میں حاضر ہوا اگرچہ مدت سے دورہ درد کمر شروع ہوگیا اور بخار بھی تھا مگر فوراً جواب دینا چاہا،خط لانے والے کے لیے ارشاد ہوا ذرا ٹھہریں۔معلوم ہوا کہ وہ تو اسی وقت چلتا ہوا اور وہ سید صاحب اسے پہچانتے بھی نہیں کہ کون تھا کہاں گیا۔حکیم مولوی خلیل اﷲ خاں صاحب بریلوی رامپور سے وطن واپس تشریف لانے والے تھے ان کا انتظار کرکے دوسرے مفاوضہ عالیہ ان کے ہاتھ مرسل ہوا۔
مفاوضہ دوم حضرت عالم اہلسنت مدظلہ بجواب خطِ دوم
بسم اﷲ الرحمن الرحیم ط
نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم ط
|
سمع سامع حسن بلاء اﷲ فینافلوجھہ الکریم الحمد حمدایکفینا،ومن کل داء باذنہ یشفینا،ومن کل عاھۃ بمنہ یقینا،ویزیدنا بفضلہ ھدی ویقینا والصلوۃ والسلام علٰی والینا،وسیّدنا وھادینا وشافعنا وشافینا الارأف بنا من امھاتنا وابینا خلیفۃ اﷲ الاعظم فی العالمینا،المولّی علینا وعلٰی ماخلفنا وما بین ایدینا وعلٰی الہ وصحبہ الفائزین فوزاً مبینا، واولیائہ المتصرفین فی العالم باذنہ تمکینا،و علینا بھم ولھم اجمعینا،ویرحم اﷲ من قال امینا،امّا بعد فجاء الکتاب و سربہ قلوب الاحباب لما فیہ افصاح |
جوکان رکھتا ہو ہم پر اللہ تعالٰی کی خوبی نعمت سنے اسے کی وجہ کریم کے لیے وہ حمد ہے جو ہمیں بس ہو اور باذنِ الہٰی ہمیں ہر مرض سے شفا بخشنے اور باحسان ربانی ہمیں ہر آفت سے بچائے اور بفضلِ خداوندی ہمیں ہدایت ویقین زیادہ فرمائے، اورصلوۃ و سلام ہمارے والی ہمارے مولٰی ہمارے ہادی ہمارے شافع ہمارے شافی پر جو ہم پر ہمارے ماں باپ سے زیادہ مہربان ہیں تمام جہان میں سب سے بڑے نائب خدا ہیں ہم پر اور تمام آئندہ مخلوق اور گزشتہ خلقت سب پر والی و حاکم ہیں اور انکے آل و اصحاب پر کہ روشن کامیابی سے کامیاب ہیں اور ان کے اولیاء پر کہ ان کے حکم سے قابو پا کر عالم میں تصرف کرتے ہیں اوران سب کے صدقے میں ان کی برکت سے ہم پر،اور اﷲ کی مہر آمین کہنے پر،بعد حمد و صلوۃ واضح ہو خط آیا اور دلِ دوستاں نے سرورپایا کہ اس سے قبولِ حق صاف پیدا تھا اور |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع