30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بل لو رجعت الٰی نفسک لا لغیت غدک ھذا کمثل امسک وانا اجیرھا باﷲ ان تبہت اوتکابر اوتتعامی عن البدر وھو زاھر سلھا ھل ﷲ سبحنہ وتعالٰی علی العباد مالا یدرک علمہ اول مایدرک الابنص او اجتہاد فان ابت فمنکرا اتت وان سلمت سلمت واسلمت فسلھا اتربن الناس کلھم عالمین بما لہم وعلیہم من امورالدین لا حاطتھم جمیعا بمعا نی النصوص و اقتدارھم طراعلی استنباط المسکوت عن المنصوص فان عممت فقد عمیت وان احجمت فقد ھدیت فسلھا عن الذین لایعلمون و لا یبصرون ولا علی الاجتہاد یقتدرون اولٰئک متروکون سدی فان انعمت فقد ضلت الہدی وان ابصرت فانکرت |
عقل ہی کی طرف رجوع لاتے تو اپنی اس آئندہ عــــــہ۱ کل کو گزشتہ کل کی طرح پاتے۔اور میں آپ کی عقل کو خدا کی پناہ میں دیتا ہوں اس سے کہ انہوئی جوڑے یا ڈھٹائی کرے یا چمکے چاند ماہِ تمام سے اندھی بنے اپنی عقل ہی سے پوچھیے کیا اللہ تعالٰی کے لیے بندوں پر کچھ ایسے احکام ہیں یا نہیں کہ ابتداءً ان کا علم بغیر تصریح شارع یا اجتہاد مجتہد کے حاصل نہیں ہوتا۔اگر وہ انکا ر کرے تو واجب الانکار شناعت لائی اور اگر مانے تو سلامت رہی اور طاعت لائی۔اب اس سے پوچھیے کیا تیرے خیال میں تمام آدمی حلال و حرام و جائز واجب دین کے جتنے احکام ان پر ہیں سب کے عالم میں نصوص شریعت کے معانی کا سب کو احاطہ ہے۔منصوص سے مسکوت کا حکم پیدا کرنے پر سب کو قدرت ہے پس اگر وہ تعمیم کرے تو یقیناً اندھی ہے اور اس سے باز رہے تو ضرور مہتدی ہے۔اب اس سے ان کا حکم پوچھیے جنہیں نہ علم ہے نہ بصیرت نہ اجتہاد کی قدرت،کیا وہ شتر عــــــہ۲ بے مہار بنا کر چھوڑ دیئے گئے ہیں؟ اگر ہاں کہے تو قطعاً گمراہ ہوئے اور اگر آنکھ کھولے اور بے مہاری سے |
عــــــہ۱:آئندہ کل کا حال مخفی ہے اور گزشتہ کا ظاہر یعنی دل ہی میں سوچتے تو تقلید کی فرضیت کہ آپ پر مخفی ہے ظاہر ہوجاتی ۱۲مترجم عــــــہ۲:یعنی ان پرشریعت کے کچھ احکام نہیں ۱۲ مترجم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع