دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

صاحب مرحوم مغفور نے انتقال فرمایا حضرت کا رامپور تشریف لے جانا نہ ہوا کہ ان سے قرابتِ قریبہ داعی زیارت تھی اور جس بندہ خدا کو فضلِ الہی تمام امصار و اقطارِ ہند کے علاوہ بنگالہ و کشمیر و برہما وغیرہ ملکوں کا مرجع فتوٰی بنائے اسے بے ضرورت سفر کی کب فرصت تھی جب سے عرب صاحب کا کچھ حال نہ ملا مگر ادھر حضرتِ والا کی فراستِ صادقہ کا رنگ کھلا،پرنسپلی نے زور لگایا۔عرب صاحب کو مجتہد بنایا،وہ رسالہ مبارکہ کہیں ان بزرگوار نے بھی مطالعہ کیا،تقلید ائمہ کو فرض قطعی دیکھ کر نئی مجتہدی کا ننھا سا کلیجہ دھک سے ہوگیا۔حضرت والا کی خدمت میں عریضہ لکھا،یہاں سے جواب مع دلائل صواب کا افاضہ اور مجتہدی  ی قلعی کھولنے کو بعض سوالات کا اضافہ ہوا عرب صاحب نے جواب تو عاجزانہ قبول کیا مگر سوالوں کا جواب اصلاً نہ دیا بلکہ دوسرے مسئلہ تصرف اولیائے کرام میں سوال کا راستہ لیا۔ادھر سے اس کے جواب کا بھی افادہ اور دربارہ تقلید سلسلہ سوالات زیادہ ہوا۔اب عرب صاحب سوگئے۔ان سوالوں کو پانچ،ان کو تین مہینے ہوگئے۔آخر ادھر سے تقاضائے جواب ہوا۔عرب صاحب کو پیچ و تاب ہوا۔تہذیب کے رنگ بدل گئے،بھرے بیٹھے تھے اُبل گئے۔کذب وجہل سے کام لیا مگر روزِ موعود گزرا جواب نہ دیا۔یہاں فضل الہ ہے۔ایسوں ویسوں کی کیا پروا ہے،اکناف و اقطار سے ہزاروں مفیدانہ پوچھتے،فیض پاتے ہیں،جو معاندانہ الجھیں منہ کی کھاتے ہیں۔روز افزوں فضلِ باری ہے،یہی کارخانہ جاری ہے،ایسوں کا مخاطبہ کیا شے تھا کہ قابلِ اشاعت سمجھا جاتا۔خصوصاً وہ خوش فہم جنہیں بدیہیات کا بھی ادراک نہیں،تنبییہ کے بعد بھی احتیاج تامل سے انفکاک نہیں۔حضرات ناظرین ! ازالۃ العار کی عبارت آپ کے پیش نظر ہے ملاحظہ ہو کہ نمبر(۴)میں مطلق تقلید بے تخصیص وتقیید جلوہ گر ہے،تقلید خاص کے بیان میں مستقل جُداگانہ پانچواں نمبر ہے،یہ مجتہد صاحب ایسے سلیس اردو کلام جدا جدا نمبر تک کے انتظام کو نہ سمجھے اور خطِ اول میں پوچھنے بیٹھےکہ آپ تقلید کی کون سی قسم کو فرض قطعی فرماتے ہیں۔(دیکھو ا س رسالہ کا ص ۷)

آخر حلیمانہ جواب عطا ہو کہ ہم مطلق تقلید کو فرض قطعی بتاتے ہیں(دیکھو ص ۱۵)اس پر بھی دوسرے خط میں بولے کہ مجھے آپ کے جواب میں غورو تامل کرنے سے یہ کھلا کہ آپ نے وہاں مطلق کا حکم لکھا۔(دیکھو ص ۲۳)انّا ﷲ وانّا الیہ راجعون

(چہ خوش چرانباشد آخر نہ اجتہاد ست)

(بہت خوب،کیوں نہ ہو،آخر اجتہاد نہیں ہے۔ت)

مگر معتمدین سے خبر مسموع ہوئی کہ مجتہد صاحب کو خود اپنی تشہیر مطبوع ہوئی،اس بارے میں اور ان کی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن