30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بعد حمد وصلوۃ حضرت عظیم البرکۃ،صاحبِ حجت قاہرہ وصولتِ باہرہ وتصانیف زاہرہ مجدّد المأتہ الحاضرہ،تاج الفقہاء،غیظ السفہاء محمود الکملأ محسوذ الفضلاء ماحی الفتن،حامی السنن،زین الزمن،حبرِ شریعت،بحر طریقت،ناصر ملت،حضرت عالم اہلسنت دام ظلہ و مدّ فضلہ و کثرت احباء ہ وکسرت اعداہ بالنبی الکریم علیہ وعلٰی آلہ الصلوۃ والتسلیم نے آخر رسالہ فیض مقالہ ازالۃ العاربحجرالکرائم عن کلاب النار میں تمیز سنی وہابی کے لیے چند کلماتِ مجلہ ارشاد فرمائے کہ جوان کو مانے وہابیت سے پاک ہو سنی بن جائے،
ازانجملہ فرمایا:
(۴)تقلیدِ ائمہ فرض قطعی ہے بے حصول منصف اجتہاد اس سے رُوگردانی گمراہ بددین کا کام ہے غیر مقلدین مذکورین اور ان کے اتباع واذناب کہ ہندوستان میں نا مقلد ی کا بیڑا اٹھائے ہیں محض سفیہان نامشخص ہیں ان کا تارک تقلید ہونا اور دوسرے جاہلوں اپنے سے بھی اجہلوں کو ترکِ تقلید کا اغواء کرنا صریح گمراہی و گمراہ گری ہے۔
(۵)مذاہب اربعہ اہلسنت سب رشد و ہدایت ہیں جو ان میں سے جس کی پیروی کرے اور عمر بھر اسی کا پیرورہے کبھی کسی مسئلے میں اس کے خلاف نہ چلے وہ ضرور صراطِ مستقیم پر ہے اس پر شرعاً کوئی الزام نہیں،ان میں سے ہر مذہب انسان کے لیے نجات کو کافی ہے۔تقلیدِ شخصی کو شرک یا حرام ماننے والے گمراہ ضالین متبع غیر سبیل المومنین ہیں۔
(۶)متعلقاتِ انبیاء و اولیاء علیہم الصلوۃ والثناء مثل استعانت ونداء و علم و تصرف بعطائے خدا وغیرہ مسائل متعلقہ اموات و احیاء میں نجدی اور دہلوی اور ان کے اذناب نے جو احکامِ شرک گھڑے اور عامہ مسلمین پر بلاوجہ ایسے ناپاک حکم جڑے یہ ان ان گمراہوں کی خباثت مذہب اور اس کے سبب انہیں استحقاق عذاب وغضب ہے۔
ایک بزرگوار تقریباً تیس سال سے خاکی رامپور ہیں۔زبانِ عوام میں مولوی طیب عرب کے نام سے مشہور ہیں،یہیں کچھ پڑھا پڑھایا۔انقلابِ زمانہ نے پرنسپل بنایا،بیس برس ہوئے،۱۳۰۰ھ سے پہلے حضرت عالم اہلسنت دام ظلہ رامپور تشریف لے جاتے،اس زمانے میں عرب صاحب کچھ ایسی ہی شُد بد جانتے اور کج مج عربی بول لیتے۔خدمتِ اقدس میں اکثر حاضر آتے،یہی ہندوستانی انگرکھا وغیرہ پہنے ہوئے ہوتے مگر عرب کہلانے کے باعث حضرتِ والا اعزاز فرماتے،ہاں اس وضع کے سبب قلب میں اندیشہ تھا کہ دیکھئے ہندوستان کا پانی عرب صاحب پر کیا اثر ڈالے۔ابھی تو افضل البلاد کی وضع بدلی ہے آگے کیا کچھ پر پُرزے نکالے۔جب ۱۳۰۲ھ میں جناب منشی محمد فضل حسن
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع