دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

اذا صح الحدیث وکان علٰی خلاف المذہب عمل بالحدیث ویکون ذٰلك مذہبہ و لایخرج مقلدہ عن کو نہ حنفیا بالعمل بہ فقد صح عنہ انہ قال اذا صح الحدیث فھو مذہبی،وحکی ذلك ابن عبدالبر عن ابی حنیفۃ وغیرہ من الائمۃ [1]انتھی۔

جب صحت کو پہنچے حدیث اور وہ حدیث خلاف پر مذہب امام کے رہے عمل کرے وہ حنفی اس حدیث پر،اور ہوجائے وہ عمل مذہب اس کا،اور نہیں خارج ہوتا ہے مقلد امام کا حنفی ہونے سے بسبب عمل کرنے اس حدیث پر،اس لیے کہ مکرر صحت کو پہنچی یہ بات امام ابوحنیفہ سے کہ انہوں نے فرمایا کہ جب صحت کو پہنچے حدیث پس وہی مذہب میرا ہے۔اور حکایت کیا اس کو ابن عبدالبر نے امام ابوحنیفہ اور دوسرے اماموں سے بھی۔انتہٰی۔

اور کتاب مقاماتِ مظہری میں حضرت مظہر جانجاناں حنفی کے سولہویں(۱۶)مکتوب میں ہے:

اگر بحدیث ثابت عمل نمایداز مذہب امام برنمی آید،چرا کہ قولِ امام اذا صح الحدیث فھو مذہبی نص است دریں باب واگر باوجود اطلاع برحدیث ثابت عمل نکند ایں قول امام را ترکوا قولی بخبرالرسول(صلی اﷲ تعالی علیہ وآلہ وسلم)خلاف کردہ باشد۔[2]انتہٰی

اگر کوئی شخص حدیث صحیح پر عمل کرے تو وہ امام اعظم ابو حنیفہ کے مذہب سے خارج نہیں ہوتا کیونکہ قولِ امام جب حدیث صحت کو پہنچے تو وہی میرا مذہب ہے اس باب میں نص ہے۔اور اطلاع کے باوجود حدیث صحیح پر عمل نہ کرے تو امام اعظم علیہ الرحمہ کے اس قول کی خلاف ورزی کرنے والا ہوگا کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی حدیث کے سامنے میرے قول کو چھوڑ دو(انتہی ت)

اور بھی اسی مکتوب میں ہے:

ہرکہ میگویدعمل بحدیث از مذہب امام برمی آرد اگر برہانے بریں دعوے دارد بیارو۔[3]

جو شخص یہ کہتا ہے کہ حدیث پر عمل کرنا مذہب امام سے خارج کردیتا ہے،اگر اس کے پاس اس دعوٰی کی کوئی دلیل ہے تو پیش کرے(ت)

اور شاہ ولی اﷲ محدث دہلوی حنفی نے اپنی کتاب عقد الجید میں فرمایا:


 

 



[1] ردالمحتار مقدمۃ الکتاب داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۴۶

[2] کلمات طیبات فصل دوم درمکاتیب حضرت مرزا صاحب مکتوب ۱۶ مطبع مجتبائی دہلی ص ۲۹

[3] کلمات طیبات فصل دوم درمکاتیب حضرت مرزا صاحب مکتوب ۱۶ مطبع مجتبائی دہلی ص ۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن