30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مفاوضہ دوم حضرت عالم اہلسنت مُدَّظِلہ دررَدّ کارڈ
گنگوہی صاحب رُدَّ حِلُّہ، عــــــہ
بسم اﷲ الرحمن الرحیم ط
نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم ط
بنظر خاص مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی،سَلٰم علی المسلمین اجمعین(سلام ہو مسلمانوں پر۔ت)آپ کا کارڈ مشعررسید مسائل مرسلہ فقیر آیا،عجلت ارسال رسید باعثِ مسرت ہوئی مگر ساتھ ہی جواب دینے سے انکار پر حسرت،میری آپ کی مخالفت اصول عقائد میں ہے جس میں فقیر بحمدربہ القدیر جل جلالہ یقینًا حق و ہدٰی پر ہے۔
|
" الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیۡ ہَدٰىنَا لِہٰذَا ۟ وَمَاکُنَّا لِنَہۡتَدِیَ لَوْلَاۤ اَنْ ہَدٰىنَا اللہُ ۚ لَقَدْ جَآءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ ؕ "۔[1] لاامکان فیہ المکذب ولا احتمال فیہ للریب فضلا عن ادعاء فعلیتہ الکفر المطلق۔ |
تمام تعریفیں اﷲ تعالٰی کے لیے ہیں جس نے ہمیں اس کی ہدایت عطا فرمائی اور ہم ہدایت نہ پاتے اگر اﷲ تعالٰی نے ہمیں ہدایت نہ دی ہوتی،تحقیق ہمارے رب کے رسول ہمارے پاس حق کے ساتھ آئے،یہ حق ہے اس میں جھوٹ کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی شك کا کوئی احتمال ہے چہ جائیکہ اس میں جھوٹ کی فعلیت ووقوع کا دعوٰی کیا جائے جو کفر خالص ہے(ت) |
مگر یہ مسئلہ دائرہ محض فرعی فقہی ہے فقہ میں فقیر بھی بحمدہ تعالٰی حنفی ہے اور آپ بھی اپنے آپ کو حنفی کہتے ہیں،تو ان مسائل کو اُن جلائل پر قیاس کرکے پہلو تہی کرنےکی حاجت نہیں۔
آپ کا جواب:کہ نہ مسئلہ حلت غراب موجودہ دیار میں مجھے کسی قسم کا شبہ یا خلجان ہے جس کے دفع کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہو،سوئے اتفاق سے سخت بے محل واقع ہوا۔فقیر نے کب کہا تھا کہ آپ کوّے کے مسئلے میں حالتِ شك میں ہیں بلکہ صاف لفظ تھے کہ بغرض رفع شکوك عوام
عــــــہ:یعنی رَد کیا گیا کوّے کو اُن کا حلال کہنا ۱۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع