30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کاؤں کاؤں،کیا یہ دونوں حکایتیں متباین آوازوں کی نہیں،کیا کوئی سمجھ وال بچہ بھی کاؤں کاؤں کرنے والے کو کہے گا کہ عق عق عق عق کہہ رہا ہے۔
سوال سی وپنجم:کیا لون حیوانات اختلاف بلاد سے مختلف نہیں ہوتا اگرچہ بنظر حالت معہودہ اسی سے شناحت حیوان کرائیں مثلًا تو تے کی رسم میں سبز رنگ،حالانکہ سپید بھی ہوتا ہے،تو کیا صرف موضع لون میں اختلاف نوعِ حیوان کو بدل دے گا حالانکہ نوعیتِ لون بھی نہ بدلی،خصوصًا جہاں خود کلمات راسمین تعیینِ موضع میں ایك وجہ پر نہ آئے ہوں،بہت نے مطلق کہا بعض نے ایك طرح تخصیص محل کی بعض نے دوسری طرح،تو کیا صرف ان بعض مخصصین میں بعض کا قول دیکھ کر خصوص موضع میں ایك فرق قریب پر تبدّلِ ذات حیوان کا زعم جنون ہے یا نہیں۔
سوال سی وششم:کراہت و ممانعت کہ بوجہ اکل نجاست ہولذاتہ ہوتی ہے یا اسی وصف کے سبب،یہاں تك کہ اگر وصف زائل ہو کراہت زائل ہو،ہمارے ائمہ نے دجاجہ مخلاۃ وبقرہ جلالہ میں بعد حبس اور امام ابو یوسف کی روایت میں عقعق کی نسبت کیا فرمایا ہے۔
سوال سی وہفتم:جامع الرموز کتب ضیغہ نامعتمدہ سے ہے یا نہیں،وہ اگر کسی بات میں ہدایہ وکافی وتبیین وایضاح و لباب وجوہرہ و غیرہا متون و شروح معتمدہ و معتبرہ کے معارض مانی جائے تو انکے مقابل کچھ بھی التفات کے قابل ٹھہر سکتی ہے بلکہ ان سب عمائد کی تصریحات جلیلہ سے اگر کوئی معتبر کتاب بھی مخالفت کرے جس کا مصنف نہ مجتہد فی الفتوٰی مانا گیا نہ ان میں اکابر کا ہم پایہ،تو ترجیح کس طرف ہے،راجح کو چھوڑ کر مرجوح پر فتوٰی دینے کو علما نے جہل و خرقِ اجماع بتایا یا نہیں۔
سوال سی وہشتم:جانوروں میں فسق کے کیا معنے ہیں،بازو شکرہ و گربہ و کلب معلم بھی فاسق ہیں یا نہیں،علی الاول ثبوت علی الثانی ان میں اور زاغ میں کیا فرق ہے جس کے سبب شرع مطہر نے کوے کو فاسق بتایا نہ ان کو۔
سوال سی ونہم:ظہر کا ترجمہ کمر کہاں کی زبان ہے،کیا اگر کوے کی کمر پر سپیدی نہ ہو تو نہ وہ فاسق ہے نہ خبیث بلکہ مطلقًا حلال طیب ہے یہ کس کا مذہب ہے،کمر کی سپیدی کو حلت حرمت میں کیا اور کتنا اور کیوں دخل ہے۔
سوال چہلم:ایذا کہ حیوانات میں فسق ہے اس سے مطلقًا ایذا مراد ہے انسان کو ہو یا حیوان کو ابتدًا ہو یا مقاومۃًطبعًا عادۃً ہو یا نادرًا و کیفما کان شکاری جانور ہونا بھی اس ایذا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع