دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

خلاف دیگر صحابہ سے مسموع نہ ہو رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین۔

سوال شانزدہم:آپ حمار یعنی خرکو حلال جانتے ہیں یا حرام،اگر حرام ہے تو علت حرمت کیا ہے،حالانکہ وہ صرف دانہ گھاس وغیرہ پاك ہی چیزیں کھاتا ہے یا لااقل خلط تو کرتاہے۔

سوال ہفدہم:کیا جلالہ کہ کثرتِ اکل نجاسات سے بُولے آئی ہو حرام و ممنوع ہے یا نہیں جب کہ کبھی گھاس بھی کھالیتی ہو،اگر نہیں تو یوں،حالانکہ نجاست اس کے رگ و پے میں ایسی ساری ہوگئی کہ باہر سے بو دینے لگی تنہا اکل نجاسات بھی اور اس سے زیادہ کیا وصف موثر فی التحریم پیدا کرے گا۔اور اگر ہے تو کیوں حالانکہ خلط تو پایا گیا۔

سوال ہیجدہم:ترك استفصال عندالسؤال دلیل عموم ہے یا نہیں،ذرا فتح القدیر دیکھی ہوتی۔

سوال نوزدہم:جس شے میں علتِ حلت و حرمت جمع ہوں حلال ہوگی یا حرام یا مشتبہ،

علی الثالث اس پر اقدام کیسا،اور وہ طیبات میں معدود ہوگی یا نہیں۔

سوال بستم:نہ جاننے والا ا یك حکم شرعی عالم سے استفسار کرے شرعًا اس مسئلہ میں تفصیل ہو کہ بعض صور جائز بعض ناجائز،تو ایك حکم مطلق بیان کردینا اضلال ہے یا نہیں۔

سوال بست ویکم:حل اگر معلول قرار پائے تو علت حلت عدم جمیع علل حرمت ہے یا صرف کسی وصف وجودی کا ثبوت،کیا شرع میں اس کی کوئی نظیر ہے کہ امروجودی کے محض تحقق کو مناط حل قرار دے دیا ہو جب تك اس کا وجود ارتفاع جمیع و جود خطر کو مستلزم نہ ہو۔

سوال بست و دوم:کوے کہ بالاتفاق حرام ہیں،فقہائے کرام نے ان کی تحریم کی تعلیل صرف اکل محض نجاست سے کی ہے یا اور بھی کوئی علت ارشاد ہوئی ہے۔

سوال بست وسوم:کیا اکل میں خلط نجس و طاہر ارتفاع جملہ وجود تحریم کو مستلزم ہے کہ جہاں خلط پایا جائے وہاں کوئی وجہ تحریم نہیں وہسکتی کہ باوصف وجود ملزوم انتفائے لازم قطعًا معلوم۔

سوال بست و چہارم:غذا پر نظر کرنا اور یہ اصل کلی باندھنا کہ جو جانور صرف نجاست کھائے حرام اور جو نرا طاہر یا دونوں کھائے حلال ہے خاص اس صورت میں جب دیگر وجوہ حرمت سے کچھ نہ ہو یا یونہی عموم و اطلاق پر ہے کہ صرف غذا دیکھیں گے باقی سبعیت یا فسق یا خبث وغیرہا کسی بات پر نظر نہ ہوگی۔شق ثانی ماننے والا عاقل مصیب ہے یا یا جاہل دیوانگی نصیب۔

سوال بست وپنجم:قاعدہ مذکورہ امام کے کسی کلام سے استنباط کیا گیا ہے یا خود امام نے اس کلیے پر نص فرمایا ہے علی الثانی ثبوت علی الاول وہ کلام امام کیسی چیز سے متعلق تھا اور قاعدہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن