دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

سوال ہشتم:متون وشروح وفتاوٰی میں اختلاف ہو تو ترجیح کسے ہے،اصل مذہب صاحبِ مذہب رضی اﷲ تعالٰی عنہ وہ ہے جو متون لکھیں یا وہ کہ بعض فتاوے یا شروح حاکی ہوں۔علماء نے ہدایہ کو بھی متون میں شمار فرمایا ہے یا نہیں،یاد کرکے کہیے۔

سوال نہم:غداف جب اقسام غراب میں مذکور ہو اس سے نسر یعنی گدھ مراد ہے یا کیا۔

سوال دہم:کیا کوئی کوا شکاری بھی ہے کہ زندہ پرندوں کو پنجے سے شکار کرکے کھاتا ہے،اگر ہے تو اس کا کیا نام ہے اور وہ ان اقسام خمسہ سے کس قسم میں ہے یا ان سے خارج کوئی نئی چیز ہے علی الاول وہ قسم مطلقًا شکاری ہے،یا بعض افراد علی الثانی شکاری وغیرہ شکاری ایك نوع کیوں ہوئے۔

سوال یازدہم:جیفہ و شکار جدا جدا چیزیں ہیں یا ہر شکار کرکے کھانے والا جیفہ خوار ہے۔

سوال دوازدہم:پہاڑی کوّا کہ اس کوے سے بڑا اور یکرنگ سیاہ ہوتا اور گرمیوں میں آتا ہے کیا ان کوؤں کی طرف آپ کے نزدیك وہ بھی حلال ہے یا حرام علی الاول کس کتاب میں حلال لکھا ہے۔علی الثانی اس کی حرمت کی وجہ کیا ہے۔

سوال سیزدہم:بعض کتب طبیہ میں جو عقعق کو مہوکا لکھا اور وہ ایك اور جانور کوے کے مشابہ ہے،نجاست وغیرہ کھاتا ہے اور شہر میں کم آتا ہے اور ہدایہ و تبیین و فتح اﷲ المعین میں جس قدر باتیں عقعق کی نسبت تحریر فرمائی ہیں سب اس میں موجود ہیں آپ کے پاس ا س کی تکذیب پر کیا دلیل ہے۔

سوال چہار دہم: حدیث:

خمس من الفواسق یقتلن فی الحل والحرم۔[1]

پانچ جانور خبیث ہیں انہیں حل و حرم میں قتل کیا جائے گا۔ت)

سے تحریم فواسق پر استدلال مذہب حنفی کے مطابق و مقبول ہے یا باطل و مخذول۔

سوال پانزدہم:قولِ صحابہ اصولِ حنفی میں حجتِ شرعی ہے یا نہیں،خصوصًا جب کہ اس کا


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الحج باب یندب للمحرم وغیرہ الخ،قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۳۸۱،سنن ابن ماجہ کتاب المناسك باب مایقتل المحرم الخ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ۲۳۰،کنز العمال حدیث ۱۱۹۴۴ موسسۃ الرسالہ بیروت ۵/ ۳۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن