30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۴۹)ص ۹۲:صدقہ فطر نماز سے پیچھے ناجائز ہے،یہ بھی محض غلط ہے،ہدایہ میں ہے:
|
ان اخروھا عن یوم الفطر لم تسقط وکان علیہم اخراجہا [1]۔ |
اگر لوگوں نے صدقہ فطر روز عید سے مؤخر کردیا تو ساقط نہ ہوا،اس کی ادائیگی ان پر لازم ہے۔(ت) |
(۵۰)ص ۹۴:اعتکاف سنتِ مؤکدہ ہے سال بھر میں جب کیا جائے جائز ہے رمضان شریف کے پچھلے عشرہ میں افضل ہے،مذہب حنفی میں پچھلے عشرہ کا اعتکاف سنتِ مؤکدہ ہے،عالمگیری میں ہے:
|
الاعتکاف سنۃ مؤکدۃ فی العشرالاخیر من رمضان [2]۔ |
رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف سنت مؤکدہ ہے۔(ت) |
یہ چھوٹے چھوٹے گنتی کے اوراق میں اس کے پچاس دھوکے ہیں اور بہت چھوڑ دیئے،اور صرف اس کی ایك کتاب ہی پیش نظر ہے۔باقی ۱۳ میں خدا جانے اپنے دین و دیانت کو کیا کچھ تین تیرہ کیا ہو۔اس کے حمایتی دیکھیں کہ ہدایہ وغیرہ حنفیہ کی معتبر کتابوں میں مسائل خلافیہ لکھنے کا یہی طریقہ ہے کہ غیر مذہبوں بلکہ لامذہبوں کے مسائل لکھ جائیں اور انہیں کو احکامِ خدا و رسول ٹھہرائیں اور مذہب حنفی کا نام بھی زبان پر نہ لائیں۔یہ صریح دغا بازوں،فریبیوں،بددیانتوں،مفسدوں،دشمنانِ حنفیہ کا کام ہے۔تو یہ مصنف اور اس کے حمایتی جتنے ہیں سب مذہب حنفی کے دشمن اور حنفیہ کے بدخواہ ہیں۔مسلمانوں پر ان سے احتراز فرض ہے۔
|
" قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَآءُ مِنْ اَفْوٰہِہِمْۚۖ وَمَا تُخْفِیۡ صُدُوۡرُہُمْ اَکْبَرُؕ قَدْ بَیَّنَّا لَکُمُ الۡاٰیٰتِ اِنۡ کُنۡتُمْ تَعْقِلُوۡنَ﴿۱۱۸﴾ "[3] نسئل اﷲ العفووالعافیۃ ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم وصلی اﷲ تعالٰی علٰی |
بیران کی باتوں سے جھلك اٹھا،اور وہ جو سینے میں چھپائے ہیں اور بڑا ہے،ہم نے نشانیاں تمہیں کھول کر سنادیں اگر تمہیں عقل ہو۔(ت) ہم اﷲ تعالٰی سے در گزر اور عافیت کا سوال کرتے ہیں،اور اﷲ تعالٰی کی توفیق کے بغیر نہ گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ ہی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع