30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مذہب حنفی میں عورتوں پر نہ جمعہ ہے نہ عید،ہدایہ میں ہے:
|
تجب صلوۃ العید علٰی کل من تجب علیہ صلوۃ الجمعۃ [1]۔ |
نماز عید ہر اس شخص پر واجب ہے جس پر نمازِ جمعہ واجب ہے۔(ت) |
اسی میں ہے:
|
لاتجب الجمعۃ علی مسافر ولا امرأۃ [2]۔ |
مسافر اور عورت پر جمعہ واجب نہیں،(ت) |
(۳۹)ص ۶۵:دونوں عیدیں جب بارش وغیرہ کا عذر ہو مسجد میں جائز ہیں۔اس کے معنٰی یہ ہوئے کہ بارش وغیرہ کا عذر نہ ہو تو مسجد میں ناجائز ہیں یہ محض غلط ہے۔درمختار میں ہے:
|
الخروج الیہا ای الجبانۃ الصلوۃ العید سنۃ وان وسعھم المسجد الجامع[3]۔ |
نماز عید کے لیے عید گاہ کی طرف نکلنا سنت ہے اگرچہ جامع مسجد میں لوگ سما سکتے ہوں۔(ت) |
(۴۰)ص ۶۶:بکری بھینگی ناجائز ہے،یہ بھینگی کا حکم بھی غلط لکھ رہا ہے مذہب حنفی میں بھینگی بکری کی قربانی جائز ہے۔ردالمحتار میں ہے:
|
وتجوز الحولاء مافی عینہا حول [4]۔ |
جس کی آنکھ بھینگی ہو اس کی قربانی جائز ہے۔(ت) |
(۴۱)ص ۶۳:وہ جو سوال میں منقول ہوا کہ ایك دن میں جمعہ وعید اکٹھے ہوں تو جمعہ میں رخصت آئی ہے لیکن پڑھنا بہتر ہے۔یہ بھی غلط ہے مذہب حنفی میں عید واجب اور جمعہ فرض ہے کوئی متروك نہیں ہوسکتا،ہدایہ میں ہے:
|
وفی الجامع الصغیر عیدان اجتمعا فی یوم واحد فالاول سنۃ والثانی فریضۃ ولا یترك واحد منھما [5]۔ |
جامع صغیر میں ہے کہ اگر ایك دن میں دو عیدیں جمع ہو جائیں تو پہلی سنت(واجب مثبت بالسنہ)اور دوسری فرض ہے ان میں سے کوئی بھی ترك نہیں کی جائے گی۔(ت) |
[1] الہدایۃ کتاب الصلوۃ باب صلوۃ الجمعۃ المکتبۃ العربیۃ کراچی ۱ /۱۵۱
[2] الہدایۃ کتاب الصلوۃ باب صلوۃ الجمعۃ المکتبۃ العربیۃ کراچی ۱ /۱۴۹
[3] الدرالمختار کتاب الصلوۃ باب العیدین مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۱۱۴
[4] ردالمحتار کتاب الاضحیۃ باب العیدین داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۲۰۷
[5] الہدایۃ کتاب الصلوۃ باب العیدین المکتبۃ العربیۃ کراچی ۱/ ۱۵۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع