دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

(۲۲)ص ۳۶:اخیر کا التحیات اکثر کے نزدیك فرض اور بعض کے نزدیك سنت ہے مذہب حنفی میں یہ دونوں باتیں باطل ہیں، نہ فرض ہے نہ سنت،بلکہ واجب،درمختار باب واجبات الصلوۃ میں ہے:

والتشہدان [1]۔

اور دونوں قعدوں میں تشہد پڑھنا واجب ہے(ت)

(۲۴ و ۲۴ و ۲۵)ص ۳۶:دائیں بائیں طرف سلام پھیرنا فرض ہے،اس میں تین باتیں فرض کیں،سلام پھیرنا اور اس کا دائیں طرف ہونا اور بائیں طرف ہونا،اور یہ تینوں باطل ہیں ان میں کچھ فرض نہیں،لفظ سلام فقط واجب ہے اور داہنے بائیں منہ پھیرنا سنت،درمختار واجباتِ نماز میں ہے:

ولفظ السلام [2]۔

اور لفظِ سلام واجب ہے۔(ت)

مراقی الفلاح میں ہے:

یسن الالتفات یمینا ثم یسارا بالتسلمتین[3]۔

سلام کے وقت نمازی کا دائیں بائیں منہ پھیرنا سنت ہے۔(ت)

(۲۶ و ۲۷)ص ۳۹:اگر قرآن شریف پڑھنے میں سب برابر ہوں تو وہ امام بنے جو زیادہ عالم ہو،اگر علم میں سب برابر ہوں تو وہ لائق ہے جو عمر میں سب سے بڑا ہو۔یہ دونوں باتیں بھی مذہب حنفی کے خلاف ہیں مذہب حنفی میں امامت کے لیے سب سے مقدم وہ ہے جو علم زیادہ رکھتا ہو،پھر جو زیادہ قاری ہو،پھر جو زیادہ شبہات سے بچنے والا ہو،پھر جو عمر میں بڑا یعنی اسلام میں مقدّم ہو،درمختار میں ہے:

الاحق بالامامۃ الاعلم باحکام الصلوۃ ثم ّ الاحسن تلاوۃ وتجویدا ثم الاکثر اتقاء للشبہات ثم الاسن

امام کا زیادہ حق دار وہ ہے جو نماز کے احکام کو سب سے زیادہ جانتا ہو،پھر جو زیادہ اچھی قراء ت کرتا ہو،پھر وہ جو شبہات سے زیادہ بچتا ہو،پھر وہ جو عمر میں سب سے بڑھ کر ہو

 


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الصلوۃ باب صفۃ الصلوۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۷۲

[2] الدرالمختار کتاب الصلوۃ باب صفۃ الصلوۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۷۲

[3] مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی کتاب الصلوۃ فصل فی بیان سننہا دارالکتب العلمیۃ بیروت ص ۲۷۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن