دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

مذہب حنفی میں اصل بیٹھنا بھی فرض نہیں واجب ہے بلکہ اصل مذہب مشہور حنفی میں اس جلسہ کو صرف سنت کہا یہی حال رکوع سے کھڑے ہونے کا ہے،ردالمحتار میں ہے:

یجب التعدیل فی القومۃ من الرکوع والجلسۃ بین السجدتین و تضمن کلامہ وجوب نفس القومۃ و الجلسۃ ایضا [1]۔

رکوع کے بعد کھڑے ہونے اور دو سجدوں کے درمیان بیٹھنے میں تعدیل واجب ہے،ماتن کا کلام خود قومہ اور جلسہ کے وجوب کو بھی متضمن ہے۔(ت)

نیز اسی میں ہے:

اما القومۃ والجلسۃ وتعدیلھما فالمشہور فی المذھب السنیۃ وروی وجوبہا[2]۔

لیکن قومہ اور جلسہ اور ان میں تعدیل تو مذہب میں ان کا سنت ہونا مشہور ہے اور وجوب بھی مروی ہے۔ت)

(۲۱)ص ۳۵:نماز کے سب فعلوں کو بالترتیب ادا کرنا سنت ہے،مذہب حنفی میں بہت ترتیبیں فرض اور بہت واجب ہیں،فقط سنت کہنا جہل و افتراء ہے،درمختار میں ہے:

بقی من الفروض ترتیب القیام علی الرکوع والرکوع علی السجودو القعود الاخیر علی ما قبلہ [3]،

باقی ہے فرائض نماز میں سے،قیام کی ترتیب رکوع پر اور رکوع کی ترتیب سجدہ پر اور آخری قعدہ کی ترتیب اس کے ماقبل پر۔(ت)

اسی کے واجبات نماز میں ہے:

ورعایۃ الترتیب بین القراء ۃ والرکوع وفیمایتکرر امافیما لا یتکرر ففرض کما مر [4]۔

ترتیب کو ملحوظ رکھنا قراء ت و رکوع کے درمیان اور افعالِ متکررہ میں واجب ہے،رہے افعالِ غیر متکررہ تو ان میں رعایت ترتیب فرض ہے،جیسا کہ گزرا(ت)

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الصلوۃ باب صفۃ الصلوۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ا/۳۱۲

[2] ردالمحتار کتاب الصلوۃ باب صفۃ الصلوۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ا/۳۱۲

[3] الدرالمحتار کتاب الصلوۃ باب صفۃ الصلوۃ داراحیاء مطبع مجتبائی دہلی ا/۷۱

[4] ردالمحتار کتاب الصلوۃ باب صفۃ الصلوۃ داراحیاء مطبع  مجتبائی دہلی ا/۷۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن