دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

وضم سورۃ فی الاولیین من الفرض وفی جمیع رکعات النفل والوتر[1]۔

پڑھنا اور فرضوں کی پہلی دو رکعتوں میں اور نفل و وتر کی تمام رکعتوں میں فاتحہ کے ساتھ کوئی سورت ملانا۔(ت)

اسی میں ہے:

والمؤتم لا یقرؤ مطلقًا ولا الفاتحۃ [2]۔

مقتدی مطلقًا قراء ت نہ کرے اور نہ ہی فاتحہ پڑھے(ت)

(۱۶)ص ۳۳:مغرب و عشاء فجر میں قراء ت آواز سے پڑھنی اور ظہر و عصر میں آہستہ پڑھنی سنت ہے۔یہ بھی غلط ہے حنفی مذہب میں یہ صرف سنت نہیں بلکہ امام پر واجب ہیں۔درمختار واجبات نماز میں ہے:

والجھرللامام والاسرار للکل فیما یجھر فیہ ویسر [3]۔

اونچی قراء ت امام کے لیے اور پست قراء ت سب کے لیے جہری اور سری قراء ت والی نمازوںمیں(ت)

(۱۷)ص ۳۳:پہلی دورکعتوں میں سورت ملانی سنت ہے،حنفی مذہب میں یہ بھی واجب ہے [4]۔درمختار کی عبارت گزری۔

(۱۸)ص ۳۳:رکوع میں پیٹھ کو سر کے برابر کرنا فرض ہے۔یہ محض افترا ہے مذہب حنفی میں فقط سنت ہے نہ فرض نہ واجب۔درمختار میں ہے:

ویسن ان یبسط ظہرہ غیر رافع ولا منکس راسہ  [5]۔

سنت ہے کہ پیٹھ کو سر کے برابر کرے نہ کہ بلند کرے نہ پست کرے۔

(۱۹ و ۲۰)ص ۳۴:سجدہ سے سر اٹھا کر دوزانو بیٹھنا اور ٹھہرنا فرض ہے،رکوع سے اٹھ کر تسبیح کے برابر کھڑے رہنا فرض ہے، یہ بھی محض افتراء ہے دوزانو بیٹھنا صرف سنت ہے بلکہ


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الصلوۃ باب صفۃ الصلوۃ مطبع مجتبائی ۱ /۷۱

[2] الدرالمختار کتاب الصلوۃ باب صفۃ الصلوۃ مطبع مجتبائی ۱ /۸۱

[3] الدرالمختار کتاب الصلوۃ باب صفۃ الصلوۃ مطبع مجتبائی ۱ /۷۲

[4] الدرالمختار کتاب الصلوۃ باب صفۃ الصلوۃ مطبع مجتبائی ۱ /۷۱

[5] الدرالمختار کتاب الصلوۃ باب صفۃ الصلوۃ مطبع مجتبائی ۱ /۷۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن