30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱۲)ص ۲۹:تصویر دار کپڑے میں نماز نہیں ہوتی۔یہ غلط ہے نماز ہوجاتی ہے البتہ مکروہ ہوتی ہے۔ہدایہ میں ہے:
|
لولبس ثوبافیہ تصاویر یکرہ الصلوۃ جائزۃ لاستجماع شرائطہا[1]۔ |
اگر ایسے کپڑے پہنے جن میں تصویریں ہیں تو مکروہ ہے تاہم نماز ہوجائے گی کیونکہ شرائطِ نماز تمام موجود ہیں۔(ت) |
(۱۳)ص ۲۹:ٹخنوں سے نیچے تہبند لٹکا ہو تو نماز نہیں ہوتی،یہ شریعتِ مطہرہ پر محض افترا ہے اس صورت میں نماز نہ ہونا کسی کا مذہب نہیں بلکہ تہبند لٹکا اگر بہ نیتِ تکبر نہ ہو تو ناجائز بھی نہیں جائز وروا ہے صرف خلافِ اولٰی ہے۔عالمگیری میں ہے:
|
اسبال الرجل ازارہ اسفل من الکعبین ان لم یکن لخیلاء ففیہ کراھۃ تنزیۃ کذا فی الغرائب [2]۔ |
مرد اگر بلا نیت تکبر اپنا تہبند ٹخنوں سے نیچے تك لٹکائے تو مکروہِ تنزیہی ہے غرائب میں یونہی ہے۔(ت) |
(۱۴)ص ۳۰:مسجد کے سوا نماز بلا عذر نہیں ہوتی۔یہ بھی غلط ہے نماز بلاشبہ ہوجاتی ہے مگر مسجد کی جماعت گھر کی جماعت سے افضل ہے،اور بلا عذر ترك مسجد فی نفسہ ممنوع ہے مگرمانع صحتِ نماز نہیں۔ردالمتحار میں ہے:
|
الاصح انہا کاقامتہا فی المسجدالا فی الافضلیۃ[3]۔ |
اصح یہ ہے کہ گھر میں نماز قائم کرنا مسجد میں نماز قائم کرنے کی طرح ہے مگر افضلیت میں فرق ہے۔(ت) |
(۱۵)ص ۳۳:فقہاء کے نزدیك الحمدپڑھنا صرف امام ہی کے لیے واجب ہے،یہ اس نے فقہاء پر محض افترا کیا۔صرف اور ہی دو کلمے حصر کے جمع کردیئے حالانکہ ہمارے آئمہ کے نزدیك امام اور منفرد سب پر سورہ فاتحہ واجب ہے صرف مقتدی کے لیے ممنوع ہے۔درمختار میں ہے:
|
لھا واجبات ھی قراء ۃ فاتحۃ الکتاب |
نماز کے لیے کچھ واجبات میں،وہ سورہ فاتحہ کا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع