دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

اوطعم اوریح و ینجس الکثیرو لو جاریا اجماعا اما القلیل فینجس وان لم یتغیر،[1]

نجس ہوجاتا ہے،اور کثیر پانی نجاست کی وجہ سے رنگ،بو یا مزہ بدلنے سے بالا جماع نجس ہوجاتا ہے اگرچہ جاری ہو،اور قلیل پانی نجاست کے وقوع سے نجس ہوجاتا ہے اگرچہ اس کا کوئی وصف نہ بدلے(ت)

(۸)ص ۲۵:عشاء کی نماز کا وقت آدھی رات تك اور وتروں کا اخیر رات تك ہے یہ نہ فقط حنفیہ بلکہ آئمہ اربعہ کے خلاف ہے،چاروں اماموں کے نزدیك عشاء کا وقت طلوعِ فجر تك رہتا ہے۔درمختار میں ہے:

وقت العشاء والوترالی الصبح [2]۔

عشاء اور وتر کا وقت صبح صادق تك ہے۔(ت)

میزان الشریعۃ الکبرٰی میں ہے:

وقت العشاء فانہ ید خل اذا غاب الشفق عند مالك والشافعی واحمد ویبقی الی الفجر [3]۔

امام مالک،امام شافعی اور امام احمد رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہم کے نزدیك عشاء کا وقت شفق کے غائب ہونے پر داخل ہوتا ہے اور صبح صادق تك باقی رہتا ہے۔(ت)

(۹)ص ۲۶:پردہ زیر ناف گھٹنوں کے اوپر تك فرض ہے،حنفیہ کے مذہب میں گھٹنے بھی ستر میں داخل ہیں تو نماز میں گھٹنے کھلے رکھنے کی اجازت حنفی مذہب کے خلاف بھی ہے اور نماز میں بے ادبی کی تعلیم بھی،درمختار میں ہے:

الرابع ستر عورتہ وھی للرجل ماتحت سرتہ الٰی ما تحت رکبتہ [4]۔

چوتھی شرط سترِ عورت ہے اور مرد کے لیے ناف کے نیچے سے گھٹنوں کے نیچے تك ہے۔(ت)

(۱۰)ص ۲۷:آزاد عورت کو منہ اور ہاتھ اورپاؤں کے سوا سب بدن کا چھپانا فرض ہے۔


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الطہارۃ باب المیاہ مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۳۵

[2] الدرالمختار کتاب الطہارۃ کتاب الصلوۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۵۹

[3] میزان الشریعۃ الکبری کتاب الطہارۃ کتاب الصلوۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱ /۱۷۳

[4] الدرالمختار کتاب الصلوۃ باب شروط الصلوۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن