دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

حالانکہ حنفیہ کے نزدیك اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے،ہدایہ:

لو نزل من الراس الٰی ما لا ن من الانف نقض الوضوء بالاتفاق [1]۔

اگر خون سر سے نازل ہوا اور ناك کے نرم حصہ تك پہنچ گیا تو بالاتفاق وضو ٹوٹ گیا۔(ت)

(۵)ص ۱۰:غسل کے فرائض میں صرف اتنا لکھا ہے کہ سارے بدن پر پانی ڈالنا فرض ہے حالانکہ مذہب حنفی میں غسل کے تین فرض ہیں:کلی اور ناك میں پانی پہنچانا اور سارے بدن پر پانی ڈالنا،ہدایہ:

فرض الغسل المضمضۃ والا ستنشاق وغسل سائر البدن [2]۔

غسل کے فرائض کلی کرنا،ناك میں پانی پہنچانا،اور سارے بدن پر پانی بہانا(ت)

(۶)ص ۱۳:وہ کہ سائل نے دربارئہ حیض نقل کیا اصل یہ ہے کہ یہ امر ہر عورت کی عادت و طبیعت پر منحضر ہے،یہ صراحۃً مذہبِ حنفی کا رد ہے حنفیہ کے نزدیك حیض نہ تین رات دن سے کم ہوسکتا ہے نہ دس رات دن سے زائد، ہدایہ:

اقل الحیض ثلثۃ ایام ولیا لیھا و مانقص من ذلك فہواستحاضۃ واکثرہ عشرایام والزائد استحاضۃ [3]۔

حیض کم از کم تین دن رات ہے جو اس سے کم ہو وہ استحاضہ ہے،اور زیادہ سے زیادہ حیض ۱۰ دن ہے جو اس سے زائد ہو وہ استحاضہ ہے۔ت)

(۷)ص ۱۵:وہ کہ سائل نے نقل کیا کہ پانی کی طبیعت پاك ہے،حنفیہ کے نزدیك تھوڑا پانی ایك قطرہ نجاست سے بھی ناپاك ہوجائے گا یہاں جو اس غیر مقلد نے فقط مزے اور بو کے بدلنے پر مدار رکھا اجماع تمام امت کے خلاف ہے کہ نجاست کے سبب رنگ بدلنے سے بھی بالاجماع پانی ناپاك ہوجائے گا اگرچہ مزہ و بو نہ بدلے،درمختار باب المیاہ:

ینجس الماء القلیل بموت بط وبتغیر احد اوصافہ من لون

قلیل پانی بطخ کے اس میں مرنے کی وجہ سے نجس ہوجاتا ہے اور کثیر پانی نجاست کی وجہ سے

 


 

 



[1] الہدایۃ کتاب اطہارات فصل فی نواقض الوضوء المکتبۃ العربیۃ کراچی ۱/۱۰

[2] الہدایۃ کتاب اطہارات فصل فی الغسل الوضوء المکتبۃ العربیۃ کراچی ۱ /۱۲

[3] الہدایۃ کتاب اطہارات باب الحیض والا اسحاضہ المکتبۃ العربیۃ کراچی ۱ /۴۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن