30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
بسم اﷲ الرحمن الرحیم ط
|
الحمدﷲ الذی انجانا من کیدالکائدین والصلوۃ والسلام علٰی من رد فساد المفسدین وعلٰی الہ وصحبہ والمجتہدین ومقلدیھم الٰی یوم الدین۔ |
تمام تعریفیں اﷲ تعالٰی کے لیے ہیں جس نے ہمیں مکاروں کے مکر سے نجات عطا فرمائی،اور درود و سلام ہو اس پر جس نے فسادیوں کے فساد کو رد فرمایا،اور آپ کی آل پر،آپ کے صحابہ پر،آئمہ مجتہدین پر اور ان کے مقلدوں پر قیامت کے روز تک(ت) |
شخص مذکور صریح غیر مقلد و ہابی ہے اور حنفیوں کا صریح مخالف و بدخواہ،اور اس کی یہ ناپاك کتاب یقینًا گمراہی و فساد پھیلانے والی اور عظیم دھوکا دے کر حنفی بچوں کے دلوں میں بچپن سے لامذہبی و گمراہی کا بیچ بونے والی ہے،بچے،جوان کسی کو اس کتاب کا پڑھانا ہر گز جائز نہیں۔جو حنفی بچوں اور عامیوں میں اس ضلالت مآب کتاب کی اشاعت کرتا اور اس کے پڑھنے کی ترغیب دیتا ہے حنفیہ کا دشمن،حنفیہ کا بدخواہ،خود غیر مقلد،لا مذہب،گمراہی پسند گمراہ ہے،جو سفیہ اس کے مصنف کو سنی حنفی کہے اور کہے کہ ایسا اختلاف خود حنفیہ میں چلا آتا ہے اور ایسے مسائل خود ہدایہ وغیرہ کتب حنفیہ میں موجود ہیں اور ان کا پڑھانا بلا کراہت جائز ہے وہ خود بھی منہم اور انہیں بدمذہبوں کی دُم ہے۔
اولًا:مصنف عیار کا اتنا لکھنا ہی اس کی بدمذہبی و غیر مقلدی کے اظہار کو بس تھا کہ وہ لا مذہبوں کو جن کا نام اس نے انہیں لا مذہبوں سے سیکھ کر اہل حدیث و محدثین رکھا ہے اور حنفیہ کرام کو ایك پلے میں رکھتا ہے اور ان کا اختلاف مثلا اختلاف صحابہ کرام و آئمہ اعلام رضی اﷲ تعالٰی عنہم صرف فروعی بتاتا اور دونوں فریق میں اتحاد مناتا ہے حالانکہ غیر مقلدین کا ہم سے اختلاف صرف فروعی نہیں بلکہ بکثرت اصولِ دین میں ہمارا ان کا اختلاف ہے،ہماری تمام کتب اصول مالا مال ہیں کہ ہمارے اور جملہ آئمہ اہلسنت کے نزدیك اصولِ شرع چار ہیں،کتاب و سنت اجماع و قیاس لامذہبوں نے اجماع و قیاس کو بالکل اڑا دیا۔ان کا پیشوا صدیق حسن بھوپالی لکھتا ہے۔
|
قیاس باطل اور اجماع بے اثرآمد۔ |
قیاس باطل اور اجماع بے اثر ہے(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع