30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
انتساب میں شآفعی تھے اور حقیقۃً مجتہد مطلق[1]۔اور اسی میں لکھا بے شك جو منصف مزاج ہے وہ ہر گز امام شعرانی کے منصب کا مل اجتہاد میں کلام نہیں کرسکتا [2]بہت بہتر، کاش اس کے ساتھ یہ بھی لکھ دیتے کہ کلام کرے یا ان اقراروں سے پھرے تو اسے مکہ معظمہ میں ترکی پاشا کا حوالہ د یکھیے خود حضرت کے اقراروں سے ثابت ہولیا کہ ان پانچوں اماموں کا قول بھی ہر گز گمراہی نہیں ہوسکتا اور جوان کے فرمان پر چلے اصلًا موردِ اعتراض نہیں جو اسے بدعتی کہے وہ خبیث خود بدعتی احبار ورہبان پرست ہے اب ان حضرات سے کہتے ذرا آنکھ کھول کر دیکھو غیر مقلد ی بے چاری کا سویرا ہوگیا ملاحظہ تو ہو کہ یہی امام مجتہد شعرانی انہیں چاروں امام مجتہد سے اپنی میزان مبارك میں کس زور و شور سے وجوب تقلید شخصی نقل فرماتے اور اسے مقبول و مسلم رکھتے ہیں۔
|
قال علیہ رحمۃ ذی الجلال بہ صرح امام الحرمین و ابن السمعانی و الغزالی والکیا الھر اسی وغیرھم و قالوا لتلامذ تہم یجب علیکم التقید بمذہب امامکم ولا عذر لکم عنداﷲ تعالٰی فی العدول عنہ[3]۔ |
امام شعرانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ اسی کی تصریح کی امام اےرہمین و ابن السمعانی و غزالی و کیا ہر اسی وغیرہم آئمہ نے،اور اپنے شاگردوں سے فرمایا تم پر واجب ہے خاص اپنے امام کے مذہب کا پابند رہنا اگر ان کے مذہب سے عدول کیا تو خدا کے حضور تمہارے لیے کوئی عذر نہ ہوگا۔ |
اب ایمان سے کہنا وجوب تقلید شخصی کی حقانیت کس شدومد سے ثابت ہوئی اور سارے غیر مقلدین کہ اسے بدعت وضلالت کہتے ہیں کیسے علانیہ خبیث بدعتی احبار و رہبان پرست ٹھہرے،
|
الحمدﷲ رب العلمین " وَقِیۡلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۴۴﴾ " [4]۔ |
اور تمام تعریفیں اﷲ تعالٰی کے لیے ہیں جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔اور کہا گیا ظالم لوگ دور ہوں۔(ت) |
واقعی سنتِ الہیہ ہے کہ گمراہوں پر خود انہیں کہ قول سے حجت قائم فرماتا ہے۔ ع
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع