دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

کے پرسوں تیسرے کے برتقدیر ثانی یہ اچھی دولتِ دین ہے جس سے تمام سردارانِ اُمت و پیشوا یانِ ملت باز رہ کر محروم گئے کیا ان کے وقت میں یہ اختلاف مذاہب نہ تھا یا انہیں نہ معلوم تھا کہ ہم ناحق کل دین متین پر عمل چھوڑے بیٹھے ہیں۔

ثالثًا:اُف رے مغالطہ کہ کل دین پر یك لخت عمل چھوڑنے کا نام سارے دین پر عمل کرنا رکھا۔  ع

برعکس نہند نام زنگی کافور

(الٹا حبشی کا نام کافور رکھتے ہیں۔ت)

بھلا مسائل اختلافیہ میں سب اقوال پر ایك وقت میں عمل تو محال عقلی ہاں یوں ہوں کہ مثلًا آج امام کے پیچھے فاتحہ پڑھی مگر یہ کل دین متین کے خلاف ہوا،کیا امام ابوحنیفہ(رضی اﷲ تعالٰی عنہ)کے نزدیك مقتدی کو قراء ت بعض اوقات میں ناجائز تھی حاشا بلکہ ہمیشہ،کیا امام شافعی کی رائے میں ماموم پر فاتحہ احیانًا واجب تھی حاشا بلکہ دوامًا توجو نہ دائمًا تارك نہ دائمًا عامل وہ دونون قول کا مخالف و نافی پر ظاہر کہ ایجاب و سلب فعلی سلب و ایجاب دوامی دونوں کا دافع و منافی،اب تو کھلا کہ تم رفض و خروج دونوں کے جامع کہ چاروں میں سے کسی کے معتقد نہ کسی کے تابع۔

رابعًا:جو امر ایك مذہب میں واجب دوسرے میں حرام،مثلًا قراء ت مقتدی تو عامل بالمذہبین فی وقتین کو کیا حکم دیتے ہو،آیا اسے ۱ہمیشہ اپنے حق میں حرام سمجھے یا ہمیشہ۲ واجب یا وقت۳ عمل واجب وقت ترك حرام یا بالعکس۴ یا جس۵ وقت جو چاہے سمجھے یا کبھی۶ کچھ نہ سمجھے یعنی واجب غیر واجب حرام غیر حرام کچھ تصور نہ کرے یا مذہب۷ آئمہ یعنی واجب و حرام دونوں کے خلاف محض مباح جانے۔شقین اوّلین پر یہ ٹھہرتا ہے کہ حرام جان کر ارتکاب کیا یا واجب مان کر اجتناب،اور شق رابع پر دونوں یہ صریح اجازت قصد فسق و تعمد معصیت ہے اور شق ثالث مثل رابع کھلم کھلا،" یُحِلُّوۡنَہٗ عَامًا وَّ یُحَرِّمُوۡنَہٗ عَامًا "[1]۔ (ایك برس اسے حلال ٹھہراتے ہیں اور دوسرے برس اسے حرام مانتے ہیں۔ت)میں داخل ہونا کہ ایك ہی چیز کو آج واجب جان لیا کل حرام مان لیا پرسوں پھر واجب ٹھہرالیا،دین نہ ہوا کھیل ہوا،یا کفار سو فسطائیہ عندیہ کامیل کہ جس چیز کو ہم جو اعتقاد کرلیں وہ نفس الامر میں ویسی ہی ہوجائے۔شق خامس پر یہ دونوں استحالے قائم کہ جب اجازت مطلقہ ہے تو عامًا شہرًا یومًا درکنار  


 

 



[1] القرآن الکریم ۹ /۳۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن