30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ازحماد ایں حدیث بواسطہ رسیدہ بود خواست حاضر و از حماد شنودپس او را سوال کرد حماد فرمود من آں حدیث راترك کردہ ام وآں خواب بیان کرد۔،و ترك حدیث نہ بربنائے مجرد خواب باشد بلکہ بہ تنبیہہ امام متوجہ شدہ وعلت قادحہ درآں برو ظاہر گشتہ باشد والله تعالٰی اعلم" |
میں قیاس صحیح کے خلاف عمل کرتے تھے۔حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی الله تعالٰی عنہ نے اس پر تنبیہ فرمائی کہ یہ حدیث صحیح نہیں ہے۔اور اعتماد کے لائق نہیں ہے لہذا اس مسئلہ میں بھی قیاس پر عمل کرو۔عبدالحکم کو حضرت حماد کی،یہ حدیث کسی اور کے واسطے سے پہنچی تھی۔آپ نے خود حاضر ہو کر حضرت حماد سے یہ حدیث سننے کی خواہش کی۔چنانچہ ان سے حدیث سنانے کا مطالبہ کیا جس پر حضرت حماد نے فرمایا کہ میں نے اس کو چھوڑ دیا ہے اور خواب مذکور کو بیان کیا۔اس حدیث کو چھوڑنا' محض خواب کی بنیاد پر نہیں تھا بلکہ حضرت حماد علیہ الرحمۃ خواب میں امام صاحب کی تنبیہ فرمانے پر متوجہ ہوئے تو اس حدیث میں علت قادحہ آپ پر ظاہر ہوگئی ہوگی۔اور الله تعالٰی خوب جانتا ہے۔(ت) |
مسئلہ ۱۴: از شہر بریلی مدرسہ منطر الاسلام مسئولہ مولوی محمد افضل صاحب کابلی ۲۸ شوال ۱۳۳۷ھ)
|
"قام علیا رضی اﷲ تعالٰی عنہ وامکن لہ وھاب منہ وبجلہ عــــــہ چہ معنی دارد ؟" |
حضرت علی رضی الله عنہ کھڑے ہو کر امام ابوحنیفہ کو جگہ دی ان کو محتشم جانا اور ان کی تعظیم کی،اس کا کیا معنی ہے؟(ت) |
الجواب:
|
بسیارے از خواب ماول باشد نہ کہ برہر ظاہر |
بہت سے خواب ایسے ہوتے ہیں جو ظاہر کے خلاف |
|
عــــــہ:تمام عبارت ایں ست قال صالح بن الخلیل رأیت النبی صلی الله علیہ وآلہ وسلم وعلیا معہ رضی الله تعالٰی عنہ فجاء ابوحنیفہ رضی الله تعالٰی عنہ فقام علیا رضی الله تعالٰی عنہ وامکن لہ وھاب منہ و بجلہ [1] |
پوری عبارت یوں ہے،صالح بن خلیل نے کہا میں نے رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھا حضرت علی رضی الله عنہ بھی ساتھ تھے امام ابوحنیفہ رضی الله عنہ وہاں آئے تو حضرت علی رضی الله عنہ کھڑے ہوئے امام ابوحنیفہ رضی الله تعالٰی عنہ کو جگہ دی،اور انکومحتشم ٹھہرایا اور ان کی تعظیم کی۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع