30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" کَذٰلِکَ الْعَذَابُ ؕ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَۃِ اَکْبَرُ ۘ لَوْ کَانُوۡا یَعْلَمُوۡنَ ﴿۳۳﴾ "[1] |
مار ایسی ہی ہوتی ہے اور بے شك آخرت کی مار سب سے بڑی ہے،کیا اچھا تھا اگر وہ جانتے۔(ت) |
اور یہیں سے ظاہر کہ لقب رافضی وخارجی کے مستحق بھی یہی حضرات ہیں کہ چاروں آئمہ کرام اور ان کے سب مقلدین سے تبری کرتے اور تصریحًا و تلویحًا سب پر تبرا بھیجتے ہیں بخلاف اہلسنت کہ سب کو امام اہلسنت جانتے اور سب کی جناب میں عقیدت رکھتے سب کے مقلدوں کو رُشد و ہدایت پر مانتے ہیں۔طرفہ یہ کہ زید بیچارہ رافضیوں پر تین خلفاء کے نہ ماننے کا الزام رکھتا ہے حالانکہ اس کا امام مذہب خود حضرات انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کو ماننا بھی حرام و شرك بتاتا ہے،اپنی کتاب تقویۃ الایمان جہال خراب میں صاف لکھتا ہے کہ۔"اﷲ کے سوا کسی کو نہ مان" [2]۔
اسی میں کہتا ہے:" سب سے اﷲ صاحب نے قول و قرار لیا کہ کسی کو میے سوا نہ مانیو"[3]۔
نے فروعت محکم آمد نے اصول
شرم بادت از خدا وازرسول
(نہ تیرے فروع متکلم ہیں اور نہ ہی اصول،تجھے اﷲ ورسول سے شرم آنی چاہیے۔ت)
جل جلالہ،وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم
امردوم:کہ چاروں آئمہ کے مسائل لینے میں کل دین محمدی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر بخوبی عمل ہوسکتا ہے اور ایك کی تقلید میں ناممکن،یہ وہ پوچ دھوکا ضعیف کید ہے کہ نرے ناخواندہ بیچاروں کو سُنا کر بہکالیں مگر جب کسی ادنی طالب علم یا صحبت یافتہ ذی فہم کے سامنے کہیں تو خود ہی " کَانَ ضَعِیۡفًا ﴿٪۷۶﴾ "[4] (شیطان کا داؤ کمزور ہے ت) ماننا پڑے اس مغلظہ فاحشہ کا حاصل جیسا کہ ان کے خواص و عوام کے زبان زد ہے یہ کہ چاروں مذہب حق ہیں اور سب دین متین کی شاخیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع