دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

للرد علیہ علماء المشرق والمغرب من جمیع المذاھب، ومن منکراتہ منع الناس من قراء ۃ مولدالنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ومن الصلوۃ علی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی المنائر بعد الاذان،ومنع الدعاء بعد الصلوۃ وکان یصرح بتکفیر المتوسل بالانبیاء والاولیاء وینکرعلم الفقہ ویقول ان ذلك بدعۃ ملتقطًا [1]۔

مذاہب اس کے رد پر کمر بستہ ہوئے۔اس کی بری باتوں سے یہ بھی ہے کہ حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے میلاد شریف پڑھنے اور اذان کے بعد مناروں پر حضور والا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر صلوۃ بھیجنے اور نماز کے بعد دعا مانگنے کو ناجائز بتایا اور انبیاء و اولیاء سے توسل کرنے والون کو صراحتہ کافر کہتا اور علم فقہ سے انکار رکھتا اور اسے بدعت کہا کرتا انتہی ملتقطا۔

مسلمان دیکھیں کہ بعینہ یہی عقیدے ان ہندی وہابیوں کے ہیں پھر ان کے ہندی امام نے اسی نجدی امام کی کتاب التوحید صغیر سے سیکھ کر کفر مسلمین پر وہ چمکتی دلیل لکھی کہ صاف صاف خود اپنے اور اپنے ہم مشربوں سب کے کفر پر مہر کردی یعنی حدیث صحیح مسلم،لایذھب اللیل و النھار حتی تعبدالات والعزّٰی(الٰی قولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)یبعث اﷲ ریحًا طیبۃ فتوفی من کان فی قلبہ مثقال حبۃ من خردل من ایمان فیبقی من لاخیر فیہ فیرجعون الٰی دین اٰبائھم[2]۔

مشکوۃ کے باب لا تقدم الساعۃ الا علی شرار الناس سے نقل کرکے بے دھڑك زمانہ موجودہ پر جمادی جس میں حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ زمانہ فنا نہ ہوگا جب تك لات و عزی کی پھر پرستش نہ ہو،اور وہ یوں ہوگی کہ اﷲ تعالٰی ایك پاکیزہ ہوا بھیجے گا جو ساری دنیا سے مسلمانوں کو اٹھالے گی۔جس کے دل میں رائی کے دانے برابر ایمان ہوگا انتقال کرے گا،جب زمین میں نرے کافر رہ جائیں گے پھر بتوں کی پرستش جاری ہوجائے گی۔

اس حدیث کو(اسمعیل دہلوی نے)نقل کرکے صاف لکھ دیا سو پیغمبر خدا کے فرمانے کے  


 

 



[1] الدررالسنیہ،المکتبۃ الحقیقیۃ استنبول ترکی ص ۳۹ تا ۵۳

[2] مشکوۃ المصابیح کتاب الفتن باب لاتقوم الساعۃ الاعلی الشرار الناس قدیمی کتب خانہ کراچی ص ۴۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن