30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
کما وقع فی زماننا فی اتباع عبدالوھاب الذین خرجوا من نجدو تغلبوا علی الحرمین وکانو ینتحلون مذھب الحنابلۃ لکنھم اعتقدوا انھم ھم المسلمون وان من خالف اعتقادھم مشرکون و استباحوابذلك قتل اھل السنۃ وقتل علمائھم حتی کسر اﷲ تعالٰی شوکتھم وخرب بلادھم وظفر بھم عساکر المسلمین عام ثالث وثلثین و مائتین والف [1]۔ والحمد ﷲ ربّ العلمین،" وَقِیۡلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۴۴﴾ "[2]
|
یعنی خارجی ایسے ہوتے ہیں جیسا ہمارے زمانے میں پیروانِ عبدالوہاب سے واقع ہوا جنہوں نے نجد سے خروج کرکے حرمین محترمین پر تغلب کیا اور وہ اپنے آپ کو کہتے تو حنبلی تھے مگر ان کا عقیدہ یہ تھا کہ مسلمان بس وہی ہیں اور جو ان کے مذہب پر نہیں وہ سب مشرك ہیں اس وجہ سے انہوں نے اہلسنت کا قتل اور ان کے علماء کاشہید کرنا مباح ٹھہرالیا،یہاں تك کہ اﷲ تعالٰی نے ان کی شوکت توڑ دی اور ان کے شہر ویران کیے اور لشکرِ مسلمین کو ان پر فتح بخشی ۱۲۳۳ھ میں(ت) اور تمام تعریفیں اﷲ تعالٰی کے لیے ہیں جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے،اور کہا گیا کہ دور ہوں بے انصاف لوگ۔(ت) |
امام العلماء سید سند شیخ الاسلام بالبلدالحرام سیدّی احمد زین دحلان مکی قدس سرہ الملکی نے اپنی کتاب مستطاب درر سنیہ میں اس طائفہ بے باك اور اس کے امام سفاك کے اعمال کا حال عقائد کا ضلال خاتمہ کا وبال قدرے مفصل تحریر فرمایا،اور بیس حدیثوں میں حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور حضرت امیر المومنین امام المتقین سیدنا صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ وہ حضرت امیر المومنین مولٰی المسلمین سیدنا علی مرتضٰی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم کا اس طائفہ تالفہ کے ظہور پر شرور کی طرف ایماو اشعار فرمانا بتایا ان بعض حدیثوں اور ان سے زائد کی تفصیل فقیر کے رسالہ النہی الاکید میں مذکور،یہاں اس کتاب مستطاب ہادی صواب سے چند حرف اس مقام کے متعلق نقل کرنا منظور۔
|
قال رضی اﷲ تعالٰی عنہ ھٰؤلاء القوم لایعتقدون |
شیخ سلمان رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے اس کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ یہ گروہِ وہابیہ اپنے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع