دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

کان خارجًا عن ھذہ الاربعۃ فی ھذاالزمان فھو من اھل البدعۃ والنار [1]۔

باہر ہے بدعتی جہنمی ہے۔

واقعی ان حضرات نے اس ارشاد علماء کا خوب ہی جواب ترکی بترکی دیا یعنی علمائے اہلسنت ہمیں بدعتی ناری بتاتے ہیں ہم گیارہ سو برس تك کے ان کے اکابر و ائمہ کو رافضی و خارجی بنائیں گے۔   ع

کہ تو ہم درمیان ماتلخی

(کہ تو بھی ہمارے درمیان تلخ ہے۔ت)

مولٰی تعالٰی ہدایت بخشے آمین۔

مگر پھر بھی زید بے چارے نے بہت تنزل کیا کہ صرف رفض و خروج پر قانع رہا اس کے پیشوا تو کافر و مشرك تك کہتے ہیں۔

" وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪ "[2]

اور اب جانا چاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں کے۔ (ت)

یہ ناپاك ترکہ اسی بے باك اخبث امام اول دین مستحدث یعنی ابن عبدالوہاب نجدی علیہ ما علیہ کا ہے کہ اپنے موافقان ناخرد مندنفر ے چند بے قید و بند آزادی پسند کے سوا تمام عالم کے مسلمانوں کو کافر و مشرك کہتا،اور خود اپنے باپ،دادا،اساتذہ مشائخ کو بھی صراحۃً کافر کہہ کر پوری سعادت مندی ظاہر کرتا،اور نہ صرف انہیں پر قانع ہوتا بلکہ آج سے آٹھ سو برس تك کے تمام علماء و اولیاء سائر امت مرحومہ کو(خاك بدہانِ ناپاک)صاف صاف کافر بتاتا اور جو شخض اس کے جال میں پھنس کر اس کے دست شیطان پرست پر بعیت کرتا اس سے آج تك اس کے اور اس کے ماں باپ اور اکابر علمائے سلف نام بنام سب کے کفر پر اقرار لیتا،اور اگرچہ بظاہر ادعائے حنبلیت رکھتا مگر مذاہب آئمہ کو مطلقًا باطل جانتا اور سب پر طعن کرتا اور اپنے اتباع ہر کندہ ناترا شیدہ کو مجتہد بننے کا حکم دیتا۔یہ دو چار حرف اردو کے پڑھ کر استر بے لگام و اشتربے مہار ہوجانا بھی اسی خرنا مشخص کی تعلیم ہے، خاتمۃ المحققین مولیٰنا امین الملۃ والدین سیدی محمد بن عابدین شامی قدس سرہ السامی ردالمختار علی الدرالمختار کی جلد ثالث کتاب الجہاد باب البغاۃ میں زیر بیان خوارج فرماتے ہیں:


 

 



[1] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب الذبائح المکتبۃ العربیۃ کوئٹہ ۴ /۱۵۳

[2] القرآن الکریم ۲۶ / ۲۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن