دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

دوم:وہ تلبیس عجیب و تدلیس غریب کہ ترك تقلید میں تمام دین محمدی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنا ہے۔

امر اوّل:کی نسبت ان کے امام الطائفہ کے علمًا و نسبًا دادا اور بیعۃً پر دادا یعنی شاہ ولی اﷲ صاحب دہلوی کی گواہی کافی وہ رسالہ انصاف میں انصاف کرتے ہیں:

بعدالمائتین ظہر فیہم التمذھب للمجتہدین باعیانھم وقل من کان لایعتمد علٰی مذھب مجتہد لعینہ وکان ھذا ھوالواجب فی ذلك زمان[1]۔

یعنی دو صدی کے بعد خاص ایك مجتہد کا مذہب اختیار کرنا اہل اسلام میں شائع ہوا۔کم کوئی شخص تھا جو ایك امام معین کے مذہب پر اعتماد نہ کرتا ہو،اور اس وقت یہی واجب ہوا۔

اسی میں لکھتے ہیں:

وبالجملۃ فالتمذھب للمجتہدین سر اللھمہ اﷲ تعالٰی العلماء وجمعھم علیہ من حیث یشعرون او لا یشعرون [2]۔

یعنی خلاصہ کلام یہ ہے کہ ایك مذہب کا اختیار کرلینا ایك راز ہےکہ حق سبحانہ،و تعالٰی نے علماء کے قلوب میں القاء فرمایا اور انہیں اس پر جمع کردیا چاہے اس راز کو سمجھ کر اس پر متفق ہوئے ہوں یا بے جانے۔

زید بے قید دیکھے کہ اس نے بشہادت شاہ ولی اﷲ صاحب گیارہ سو۱۱۰۰  برس سے زائد کے آئمہ و علماء و مشائخ و اولیاء عامہ اہلسنت و جماعت کو معاذ اﷲ رافضی و خارجی بنایا اور اﷲ عزوجل کے سِرّ جلیل و الہام جمیل کو جس پر اس نے اپنی حکمتِ بالغہ کے مطابق علمائے امت کو مجتمع و متفق فرمایا۔ضلالت و گمراہی ٹھہرایا۔علامہ سید احمد مصری طحطاوی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ حاشیہ در مختار میں ناقل:

ھٰذا الطائفۃ الناجیۃ،قداجتمعت الیوم فی مذاھب اربعۃ وھم الحنفیون والمالکیون و الشافعیون و الحنبلیون رحمھم اﷲ تعالٰی ومن

یعنی اہل سنت کا گروہ ناجی اب چار مذہب میں مجتمع ہے حنفی، مالکی،شافعی حنبلی،ا ﷲتعالٰی ان سب پر رحمت فرمائے،اب جو ان چار سے

 


 

 



[1] الانصاف باب حکایۃ حال الناس قبل المائۃ الرابعۃ  الحقیقیۃ استنبول ترکی ص ۱۹

[2] الانصاف  باب حکایۃ حال الناس قبل المائۃ الرابعۃ  الحقیقیۃ استنبول ترکی ص ۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن