دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

اور اُس کی غرض شیعہ ورافضی بنانے سے یہ تھی کہ تو ایك امام کی تقلید کرتا ہے جیسے رافضی تین خلیفوں کو نہیں مانتے اور دوسرے یہ کہ ایك امام کی تقلید کرنے سے بخوبی عمل کل دین محمدی پر نہیں ہوسکتا اور چاروں اماموں کے مسئلے اخذ کرنے میں کل دین محمد ی پر بخوبی عمل ہوسکتا ہے،آیا ان دونوں سے کس نے حق کہا اور کس نے غیر حق؟ اور حکم شرع کا ان دونوں کے واسطے کیا ہے جو ایك دوسرے کو سخت کلامی سے پیش آئے؟ امید کہ ساتھ مہر،عالی کے مزین فرما کر ارشاد فرمائیں۔بیّنوا توجروا(بیان فرمائیے اجر دیئے جاؤ گے،ت)فقط۔

الجواب:

بسم اﷲ الرحمن الرحیم ط

الحمد ﷲ ذی الجلالۃ والصلوۃ والسلام علٰی صاحب الرسالۃ الذی لا تجتمع امتہ علی الضلالۃ وعلٰی اٰلہ و صحبہ و مجتہدی ملتہ اولی الایدی والابصار و النبالۃ۔

تمام تعریفیں جلالت والے اﷲ تعالٰی کے لیے ہیں اور درود و سلام ہو صاحب رسالت پر جس کی امت گمراہی پر مجتمع نہ ہوگی اور آپ کی آل،آپ کے صحابہ اور آپ کی امت کے مجتہدین کرام پر جو قوت و بصیرت اور شرافت والے ہیں۔ت)

اللّھم ھدایۃ الحق والصواب(اے اﷲ حق و درستگی کی ہدایت عطا فرما۔ت)

مسئلہ تقلید کی تحقیق و تفصیل دفتر طویل درکار،فقیر غفراﷲ تعالٰی لہ،نے اپنے رسالہ [1] النھی الاکید عن الصلاۃ وراء عدی التقلید(۱۳۰۵ھ)اور فتاوائے مندرجہ البارقۃ الشارقۃ علٰی مارقۃ المشارقۃ جلد یاز دہم فتاوائے فقیر مسمّٰی بہ العطایا النبویۃ فی الفتاوی الرضویۃ میں قدرے کلمات وافیہ ذکر کیے۔

یہاں بقدرِ ضرورت صرف اس مقدار پر کہ بطلان کید زید ظاہر کرے اکتفاء ہوتا ہے۔اس کا قول دو امر پر مشتمل ہے۔

اوّل:بکمال زبان درازی مقلدان حضرات آئمہ کرام علیہم الرضوان من الملك العلام کو معاذ اﷲ رافضی خارجی بنانا۔


 

 



[1] رسالہ النھی الاکید عن الصلاۃ وراء عدی التقلید فتاوٰی رضویہ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن جامع نظامیہ رضویہ اندرون لوہاری دروازہ لاہور کی جلد ششم کے صفحہ ۶۴۷ پر مرقوم ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن