دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

احمدھما [1]۔(بے شك ان دونوں میں سے ایك اس کے ساتھ لوٹا۔ت)اور اس بارے میں اقوالِ فقہاء کرام کی تفصیل و تحقیق ہماری کتاب الکوکبۃ الشہابیہ اور النھی الاکید،وفتاوٰی رضویہ میں ہے۔

رہا سوال دوم یعنی سابق ناظم ندوہ کے عقیدہ سے استفسار ایام نظامت میں ان صاحب کے اقوال ضلال اور حمایت کفار و تعظیم مرتدین و بدخواہی اسلام و مسلمین واضح و آشکار اور حرمین شریفین کے مبارك فتوٰی مسمّی بہ فتاوی الحرمین برجف ندوۃ المین (۱۳۱۷ھ)سے طشت ازبام ہوچکے تھے،اب بحکم الذنب یجزالذنب [2]۔والمرامع من احب [3](گناہ گناہ کو کھینچتا ہے اور ہر شخص اپنے محبوب کے ساتھ ہوگا۔ت) دیوبندیوں سے ان کا اتحاد مسموع ہوا بلکہ دیوبندیوں کے ساتھ علماء اہلسنت کے مقابلہ پر آنا اور حسب عادت "ضعف الطالب والمطلوب" مولٰی و مشیر سب کافر ار فرمانا یہ اگر ہے تو چیز دیگر ہے ا ور اس کا امتحان بفضلہ تعالٰی علمائے کرام حرمین شریفین کے دوسرے فتاوٰی مبارکہ مسمّی بہ حسام الحرمین علی منحر الکفروالمین نے بہت آسان کردیا یہ فتوٰی پیش کیجئے جو صاحب بکشادہ پیشانی ارشاد علمائے حرمین شریفین کو کہ عین اصل اصول ایمان کے بارے میں ہے اور جس کا خلاف کفر ہے قبول کریں فبہا ورنہ خود ہی کھل جائے گا کہ منہم میں اور پھر وہی فتوائے مبارکہ حرمین طیبین بتادے گا کہ:

من شك فی کفرہ فقد کفر [4]۔

جس نے اس کے کفر میں شك کیا خود کافر ہوگیا۔(ت)

یعنی گنگوہی وتھانوی و امثالہماواذنا بہما کے اُن کفروں پر مطلع ہو کر جو ان کے کفر میں شك کرے خود کافر ہے، ولا حول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الادب باب من اکفراخاہ بغیر تاویل الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۹۰۱،صحیح مسلم کتاب الایمان باب بیان حال ایمان من قال اخیر الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۵۷

[2] صحیح مسلم کتاب الایمان باب بیان حال ایمان من قال اخیر الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۵۷

[3] صحیح البخاری کتاب الادب باب علامۃ الحب فی اﷲ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۹۱۱،صحیح مسلم کتاب البروالصلۃ والادب باب المرمن احب قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۳۳۲

[4] حسام الحرمین علٰی منح الکفروالمین مطبع اہلسنت و جماعت بریلی ص ۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن