دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

" فَمَنۡ نَّکَثَ فَاِنَّمَا یَنۡکُثُ عَلٰی نَفْسِہٖ ۚ "[1]

تو جس نے عہد توڑا اس نے اپنے بُرے عہد کو توڑا۔(ت)

اور فرماتا ہے:

" وَالَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیۡرِ مَا اکْتَسَبُوۡا فَقَدِ احْتَمَلُوۡا بُہۡتٰنًا وَّ اِثْمًا مُّبِیۡنًا ﴿٪۵۸"[2]

اور جو ایمان والے مردوں اور عورتوں کو بے کیے ستاتے ہیں انہوں نے بہتان اور کھلا گناہ اپنے سر لیا۔(ت)

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من اذی مسلما فقد اٰذانی ومن اذانی فقد اٰذی اﷲ،رواہ الطبرانی [3] فی الاوسط عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند حسن۔

جس نے کسی مسلمان کو تکلیف پہنچائی اس نے مجھے تکلیف پہنچائی،اور جس نے مجھے تکلیف پہنچائی اس نے اﷲ تعالی کو تکلیف پہنچائی اس کو طبرانی نے اوسط میں حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے بسندِ حسن روایت کیا۔(ت)

خصوصًا اس بنا پر پھرنا کہ پیر قیام و فاتحہ کرتے ہیں یہ نری معصیت ہی نہیں بلکہ یہ پھرنا بربنائے قبول شیطنت وہابیہ خبثا ہے،تو اس پھرنے والے کے دین کی بھی خیر نہ تھی،ا س پر فرض تھا کہ اس نے پھرنے سے پھرے اور وہ جدید بیعت جو بربنائے اثر وہابیت سے فسخ کرے۔وہ کہ تائب ہوا اور ارتداد طریقت و معصیت و ضلالت سے باز آیا بہت اچھا فعل،مستحسن بوجہ اول اور فرض بوجہ دوم بجالایااس پر جو لوگ یہ دند مچاتے ہیں کہ وہ مسلمان نہ رہا جھوٹے کذاب ہیں اور بلاوجہ مسلمان کی تکفیر کرتے ہیں وہ خود اپنے اسلام کی خیر منائیں اگر وہابی یا ان کے رفیق نہیں ورنہ وہابیہ اور ان کے رفقاء وا مثالہم خود ہی اسلام سے خارج ہیں ہاں جو بہمہ وجوہ مسلمان ہوا سے تکفیر مسلم سے خوف لازم ہے،اور ایسی جگہ فقہ اس پر تجدیدِ اسلام و تجدیدِ نکاح کی حاکم۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:فقد باء بھا


 

 



[1] القرآن الکریم ۴۸/ ۱۰

[2] القرآن الکریم ۳۳/ ۵۸

[3] المعجم الاوسط،حدیث ۳۶۳۲ مکتبۃ المعارف ریاض ۴ /۳۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن