دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

پھر مذہب عــــــہ۱ جمہور متکلمین کی کلیت،پھر مذہب عــــــہ۲ شہر ستانی میں کلیت پر جزم،اور صحیح یہ ہے جو بتوفیقہ تعالٰی ہم نے اختیار کیا۔ہم اگرچہ اس رائے میں متفرد ہیں مگر الحمدﷲ آیاتِ کریمہ و دلائل قویمہ ہمارے ساتھ ہیں اس مسلك پر کہ جسم متصل ہواور تقسیم متناہی متشدق جونپوری کا اعتراض کہ اجزائے تحیلیہ بداہۃً ایسے ہونا لازم کہ اگر موجود بالفعل مانے جائیں تو ان سے حجم حاصل ہو تو واجب کہ ایسے ہوں کہ ملیں اور متداخل نہ ہوں تو اجزائے لاتتجزیّ نہیں ہوسکتے۔

اقول:اوّلًا:یہ بداہت وہیں تك مسلم ہے کہ تجزیہ اجزائے منقسمہ تك ہو یہی تم نے دیکھا اور یہی تمہارے ذہنوں میں جما ہوا ہے۔ دربارہ جواہر تمہاری جتنی بداہتیں گزریں سب قیاس غائب علی الشاہد اور صریح حکم عقل کے خلاف اپنے مالوفات کے دھوکا پر بداہت وہم تھیں یہ بھی انہیں میں سے ہے اس وقت تو جسم کو حجم یوں ہے کہ خود ہی متصل وحدانی ہے اور اسے دو چار ہزار دس ہزار جتنے ٹکڑے ایسے کرو جن کا اتصال ممکن ان کے ملنے سے ضرور حجم بن سکے گا۔

لیکن جب تقسیم ان اجزاء پر منتہی ہو جن کا اتصال محال،تو ان سے دوبارہ تحصیل حجم باطل خیال۔ہاں اتنا حکم رہے گا کہ اگر یہ بے تداخل مل سکتے تو ضرور ان سے وہی مقدار جسم حاصل ہوتی بس حکم بداہت اس قدر ہے نہ یہ کہ ان کا ملنا بھی ممکن جس طرح عقل ہاں ہاں وہی بداہت قطعًا حکم کرتی ہے کہ اگر فلك کے ہزار ٹکڑے کیے جائیں اور وہ ٹکڑے انہیں اوضاع پر پھر ملادئے جائیں دوبارہ یہی کرہ بن جائے گا۔اس حکم بداہت سے تمہارے نزدیك یہ لازم نہیں آتا کہ فلك کے ٹکڑے ہوسکیں کہ خرق ہے پھر وہ ٹکڑے مل سکیں کہ التیام ہے۔

ثانیًا:علٰی اھلہا تجنی براقش(براقش اپنے ہی گھر والوں پر جنات کرتی ہے ت)اجزاء تحلیلیہ با لفعل مانی جائیں تو صالح ترکیب ہوں اس سے جمیع اجزا ء مراد،جہاں تك انقسام کی جسم میں صلاحیت ہے یا بعض۔برتقدیر ثانی ہم پر کیا اعتراض اتنے اقسام لو جن کا انقسام ممکن،ضرور ان سے ترکیب ہوسکے گی۔برتقدیر اول تم اپنے جملہ اقسام موجود بالفعل مان کر صلاحیت ترکیب دکھاؤ،ضرور ہے کہ  

عــــــہ۱:کہ ہر جسم اجزائے لا تجزٰی سے ہے حالانکہ یقینًا فلك وغیرہ بہت اجسام ان سے نہیں ہاں اثبات جز صحیح ہے ۱۲ منہ غفرلہ۔

عــــــہ۲:کہ سب اجسام متصل ہیں نیز نفی جز باطل ہے ۱۲ منہ غفرلہ۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن