دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

محمول ہو۔

ثانیًا:انگشتری ایك انگلی میں ٹھیک،دوسری میں تنگ،تیسری میں ڈھیلی ہوتی ہے،یہ فرق تماس حقیقی ہی بتاتا ہے کہ اگر انگشتری کے اجزاء کا انگلی کے اجزاء سے جدا رہنا واجب نہ ہو تو جدائی کی کمی بیشی یہ فرق نہیں لاسکتی ہے۔

ثالثًا:ہم نے اجزائے تتجزی کی طرف بعض اجسام کی تحلیل قرآن کریم سے استفادہ کی تھی بعض اجسام کا متصل بلا انفصال ہونا بھی کتاب عزیز سے استفادہ کریں۔

قال عزوجل:" اَفَلَمْ یَنۡظُرُوۡۤا اِلَی السَّمَآءِ فَوْقَہُمْ کَیۡفَ بَنَیۡنٰہَا وَ زَیَّنّٰہَا وَ مَا لَہَا مِنۡ فُرُوۡجٍ ﴿۶"[1]۔

عزت و جلال والے اﷲ نے فرمایا کیا اپنے اوپر آسمان کو نہیں دیکھتے ہم نے اسے کیسے بنایا اور آراستہ فرمایا اور اس میں اصلًا رخنے نہیں۔

آسمان اگر جزائے لاتتجزٰی سے مرکب ہوتا بلاشبہ اس میں بے شمار رخنے ہوتے کہ کوئی جز دوسرے سے نہ مل سکتا تو ثابت ہوا کہ آسمان جسم متصل ہے اور عنقریب بعونہ تعالٰی مقام آئندہ میں آتا ہے کہ ہیولٰی و صورت سے جسم کا ترکب باطل بلکہ جسم بسیط خود ہی متصل اور خود ہی قابل انفصال ہے یہاں تك کہ اشراقیین ہمارے ساتھ ہیں جن کا مسلك طوسی نے تجرید میں اختیا ر کیا،مگر ہم ثابت کرچکے کہ تقسیم غیر متناہی اگرچہ بالقوہ ہو باطل و محال ہے تو اجسام کی تحلیل اگر تاحدِّ امکان کی جائے گی ضرور اجزائے لاتتجزی پر منتہی ہوگی،جس طرح ہم نے موقف دوم میں آیۃ کریمہ سے استنباط کیا،اور اب معنی آیت یہ ہوں گے کہ ہم نے ان کے جسم کے اجزائے متصلہ کو اتنا ریزہ ریزہ کردیا کہ آگے تجزیہ ممکن نہیں تو صحیح بعض اجسام میں امکانًا مذہب جمہور متکلمین ہے اور بعض میں وقوعًا مذہب محمد بن عبدالکریم شہر ستانی یہ اس مسئلے میں ہماری رائے ہے اور علم حق عزجلالہ،کو یہاں سے ظاہر ہوا کہ مذہب خمسہ مشہورہ میں سب سے باطل مذہب نظام ہے۔پھر عــــــہ۲ نہایت پوچ و باطل مسلك مشائین، پھر  عــــــہ۲ مشرب اشراقین،

عــــــہ۱:اس کے تین جزء ہیں نفی جزء اور ہیولی سے ترکب اور انقسام نامتناہی اور تینوں باطل ۱۲ منہ غفرلہ،

عــــــہ۲:اس کے بھی تین جزء ہیں اول وسوم وہی اور دونوں باطل،دوم اتصال ہر جسم اس کی کلیت پر جزم صحیح نہیں۔ممکن کہ بعض اجسام اجزائے لا تتجزی سے ہوں ۱۲ منہ غفرلہ،


 

 



[1] القرآن الکریم ۵۰/ ۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن