30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۱۲: از سیتا پور محلہ تامسن گنج کوٹھی حضرت سید محمد صادق صاحب وکیل علیہ الرحمۃ
مرسلہ حضرت مولینٰا مولوی سید محمد میاں صاحب دامت برکاتہم ۱۷ رمضان المبارك ۱۳۳۷ھ
حضرت مولانا المعظم والمکرم دامت برکاتہ العالیہ پس از آداب و تسلیمات معروض،حدیث اوّل الرسل الخ۔کس کتاب احادیث میں مروی ہے؟ اور حکیم ترمذی نے اُسے اپنی کس کتاب میں روایت کیا ہے؟
الجواب:
حضرت بابرکت دامت برکاتہم السلام علیکم و رحمۃ الله وبرکاتہ،یہ حدیث سیدنا ابوذر علیہ الرضوان سے مسنِد احمد میں یوں ہے۔
|
قلت یارسول الله ای الانبیاء کان اوّل قال اٰدم،قلت یارسول الله و نبی کان،قال نعم نبی مکلم"[1] |
میں نے عرض کیا یارسول الله ! کون سا نبی سب سے اوّل ہوا؟ آپ نے فرمایا آدم میں نے کہا وہ نبی تھے؟ آپ نے فرمایا وہ نبی تھے جن سے کلام کیا گیا ہے۔(ت) |
اور نوادر الاصول تصنیف امام حکیم الامۃ ترمذی کبیر میں ان سے مرفوعًا یوں ہے:
|
اول الرسلٰ اٰدم واخرھم محمد علیہ وعلیھم افضل الصلّوۃ والسلام۔[2] |
رسولوں میں اوّل آدم اور ان میں آخر محمد ہیں،آپ پر اور سب رسولوں پر بہترین درود و سلام ہو۔(ت) |
والا نامہ کل یکشنبہ کو بعد روانگی ڈاك ملاورنہ کل ہی جواب حاضر کرتا والتسلیم۔
مسئلہ۱۳: از شہر بریلی مدرسہ منظر الاسلام مسئولہ مولوی محمد افضل صاحب کابلی ۲۸ شوال ۱۳۳۷ھ
|
"قول حماد رضی الله تعالٰی عنہ ترکت الحدیث عــــــہ الخ مرابفہمایند" |
حضرت حماد رحمۃ الله علیہ کے قول"میں نے حدیث کو چھوڑ دیا"کا مطلب مجھے سمجھادیں۔(ت) |
|
عــــــہ:تمام عبارت مذکورہ سوال ایں است سمعت عبدالحکم بن میسرۃ یقول |
سوال میں مذکور مکمل عبارت یہ ہے،میں نے عبدالحکم بن میسرہ کو کہتے ہوئے سنا۔ (باقی برصفحہ آئندہ) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع