30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حق یہ کہ فلاسفہ کے پاس اس ادعائے باطل پر کوئی دلیل نہیں صرف جز سے بھاگنے کے لیے اس کے مدعی ہوئے ہیں اور براہِ جہالت اسے ہندسہ کے سر منڈھتے ہیں،حالانکہ ہندسہ ان کے افترا سے بری ہے اس نے کہیں یہ دعوی نہیں کیا کہ ہر خط یا زاویہ کی تنصیف نامتناہی ہے بلکہ طریقہ بتایا ہے کہ زاویہ کی تنصیف چاہو تو یوں کرو خط کی چاہو تو یہ کرو۔یہ تو وہیں تك محدود ہے جہاں تك بالفعل ہم کرسکتے ہیں اس کے لیے اس نے طریقہ بتایا ہے آگے سب فلاسفہ کی وہم پرستی و بادبدستی ہے۔
|
ھٰکذا ینبغی التحقیق واﷲ تعالٰی ولی التوفیق والحمد ﷲ رب العالمین وافضل الصلوۃ والسلام علی الجوھر الفردالمبین واٰلہ وصحبہ وابنہ وحزبہ اجمعین امین۔ |
تحقیق یونہی چاہیے اور اﷲ تعالٰی ہی توفیق کا مالك ہے اور سب تعریفیں اﷲ رب العالمین کے لیے ہیں اور بہترین درود و سلام ہو حق کو ظاہر کرنے والے جو ہر فرد(در یکتا)پر اور آپ کے آل،اصحاب،اولاد اور تمام امت پر آمین(ت) |
یہ ہے وہ جس پر زمین سر پر اٹھا رکھی تھی کہ جز کا مسئلہ ایسا باطل،اس کے بطلان پر اتنے برہان قاطع،بحمدہ تعالٰی کھل گیا کہ وہ خاك بھی براہین قاطعہ نہیں بلکہ خود شبہاتِ مقطوعہ ہیں۔
یہ ۲۹ ہی شبہے کتابوں میں ہماری نظر سے گزرے اور ان میں بھی بہت متداخل ہیں۔
ایك ایك کو کئی کئی کرکے دکھایا ہے جس کا اشارہ ہر جگہ گزرا اور ان پر بحمد اﷲ تعالٰی رد وہ ہوئے کہ اگر ہزار شبہات اور ہوں تو ہر طالب علم جو ہمارے طریقے کو سمجھ گیا ہے ان کو ھباء منثورا کرسکتا ہے۔وﷲ الحمد۔
مؤقف چہارم:دربارہ جسم ہماری رائے،اقول:وباﷲ التوفیق(ہم اﷲ تعالٰی کی توفیق کے ساتھ کہتے ہیں ت)ہم نے روشن کردیا کہ جز لایتجزٰی ممکن بلکہ واقع اور ا سسے جسم کی ترکیب بھی ممکن،اگر بعض اجسام اس طرح مرکب ہوئے ہیں کچھ محذور نہیں مگر یہ کلیہ نہیں کہ اس طرح کے اجسام میں تماس ناممکن کہ موجب اتصال دو جز ہے اور جسم حسی جس طرح ہم نے ثابت کیا یونہی تماس حسی ماننا مشکل ہے۔
اولًا:حسِ بصر میں متقارب فصلوں کو اتصال سمجھنا معہود ہے۔یونہی اگرچہ بصر متقارب جسموں کو متماس گمان کرے مگر تماس میں قوتِ لامسہ کا ادراك اس غلطی پر کیونکر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع