30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تمام شقوق تطویل فضول ہیں۔ثالثًا:جب محیط واحد میں مقعر کا محدب سے چھوٹا ہونا واجب،تو دوسرا دائرہ جو اس کے پیٹ میں اس سے بالکل متصل لیا جائے گا اس کا محدب اس کے مقعر سے مساوی ہونا کیونکر ممکن،خط واحد میں نیچے کی طرف جب اوپر والی سے چھوٹی ہے تو اس کا محدب کہ اس کے مقعر کے نیچے ہے قطعًا اس سے چھوٹا ہے،یہاں انطباق بطور تساوی نہیں بلکہ بطورِ احاطہ ہے کہ اس کا مقعر اس کے محدب کو محیط ہے اور محیط ضروری محاط سے بڑا ہے۔رابعًا:ایك دائرہ جوہری سے دوسرا ملاصق ہونا محال کہ موجب اتصال اجزا ہے۔خامسًا:اجزاء میں نہ زیریں و بالائی جانبین ہیں،نہ ہر گز ان میں کوئی جز دوسرے سے متصل ہے بلکہ متفرق ہیں،اور امتداد فاصل اور شبہ زائل۔شبہ ۲۹:

ا ب ایك خط ہے اور اس پر ا ح متناہی اور بہ ح غیر متناہی دو عمود خط غیر متناہی سے نقطہ ء و ہ و ح الخ کو مرکز فرض کرکے ب کی دوری پر ا ح کی طرف قوسین کھینچیں ہر مرکز نقطہ ب سے جتنا بعید ہوگا قوس کا ملتقی خط ا ح میں نقطہ ا سے قریب ہوگا اور خط ب ح غیر متناہی لیا ہے تو ضرور خط ا ح کی تقسیم غیر متناہی ہوگی کہ قوس کبھی خط مستقیم پر منطبق نہیں ہوسکتی اور جب تقسیم نامتناہی ہے تو جز باطل ہے(حدائق)اقول:بلکہ توجیہ و تقریب شبہ یہ ہے ہم دعوٰی کرتے ہیں کہ ہر خط محدود و غیر متناہی تقسیم کے قابل ہے۔

ا ح خط محدود ہے اس پر مربع ا ء بنایا اور خط ب ء کو ح تك کھینچ دیا ء پ ب کی دوری سے دائرہ ب ی ر سم کیا ضرور ہے کہ نقطہ ح پر گزرے گا کہ ح ء اس کا نصف قطر ہے،اب خط ب ح میں ء سے نیچے نقطہ ہ کو مرکز لے کر ب کی دوری پر دائرہ ب ل کھینچیں ضرور ہے کہ خط ا ح کو کہیں قطع کرے اگرچہ صہ یا ن تك بڑھا کر کر اس کا نصف قطر سہ ہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع