دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

بھی مربع عــــــہ کامل ہوتا ہے یہاں لا۲ /۴ کو ۵ میں ضرب دینے سے مربع کامل حاصل ہوا تو واجب کہ ۵ بھی مربع کامل ہوا اور یہ یدیہی البطلان ہے، وبوجہ دیگر ء قسم اصغر کو فرض کیجئے تو اکبر لا – ء ہے اور مساوات یہ

 یہاں دو استحالے ہوئے ایك تو بدستور تین کا مجذور کامل ہونا، دوسرے منفی کا مجذور ہونا، حالانکہ کوئی منفی مجذور نہیں ہوسکتا کہ اس کا جذر مثبت ہو یا منفی بہرحال اس کے نفس میں حاصلِ ضرب مثبت آئے گا کہ اثبات کا اثبات اور نفی کی نفی دونوں اثبات ہیں، ہاں نفی کا اثبات یا اثبات کی نفی نفی ہے مگر مجذور میں اس کا امکان نہیں کہ مضروبین میں تبدل نفی و اثبات سے شے کی ضرب اس کے نفس میں نہ ہوئی تو اگر یہ شکلیں خط مرکب من الاجزاء کو بھی شامل ہوں خود غلط و باطل ہیں۔

لطیفہ اقول:ہمارے یہ دونوں بیان نفس ہر دو شکل پر بھی وارد ہوسکتے ہیں کہ لا و ء جس طرح اعداد مفروض ہوسکتے ہیں، یونہی امتداد ولہ جواب ترکناہ للاختیار۔

لطیفہ اقول:یہاں ایك منطقی سوال ہے شك نہیں کہ ہر مجذور منفی ہوسکتا ہے مثلًا ۳۶ –(۲۴)= ۲۰ تو صادق ہوا کہ بعض مجذور منفی ہیں تو اس کا عکس بھی صادق ہوگا۔کہ بعض منفی مجذور ہیں حالانکہ اس کی نقیض صادق ہے کہ کوئی منفی مجذور نہیں وجوابہ ظاہر من دون استتار۔

ثانیًا:حل وہی ہے کہ ہندسہ ہمیشہ امتداداتِ موہومہ سے بحث کرتا ہے، اجزائے متفرقہ سے جو خط مرکب ہو اسے ایك اتصال موہوم عارض ہوگا اس کی یہ تقسیم ہوسکے گی نہ کہ اجزا کی۔

شبہ ۲۴:اقلید س کی پہلی شکل ہے کہ ہر خط پر مثلث متساوی الاضلاح بناسکتے ہیں تو اگر خط دو جز کا ہوا اس پر مثلث نہ بنے گا، مگر یونہی کہ تیسرا جز ان دونوں کے ملتقی پر رکھا جائے  

عــــــہ:یا یوں کہیے کہ جب دو عددوں کا حاصل ضرب مربع ہو تو وہ دونوں مسطح متشابہ ہیں-(شکل ۲ مقالہ ۹)دو مسطح متشابہ وہ جن کے اجزائے ضربی متناسب ہوں۔(صدرامقالہ ۷)اور ہر دو مسطح متشابہ دو مربعوں کی نسبت پر ہوتے ہیں۔(شکل ۸ مقالہ ۸)تو جن کا حاصل ضرب مربع ہو وہ دو مربعوں کی نسبت پر ہیں پھر ہر دو عدد کہ دو مربعوں کی نسبت پر ہوتے ہیں۔(شکل ۸ مقالہ ۸)تو جن کا حاصل ضرب مربع ہو وہ دو مربعوں کی نسبت پر ہیں پھر ہر دو عدد کہ دو مربعوں کی نسبت پر ہوں اور ان میں ایك مربع ہو تو دوسرا بھی مربع ہے-(شکل ۲۲ مقالہ ۸)تو جن کا حاصل ِ ضرب مربع ہواور اُن میں ایك مربع ہے تو دوسرا بھی مربع ہے تو لا۲ /۴ کہ مربع ہے اور ۵ میں ضرب دینے سے مربع بنا، لاجرم ۵ بھی مربع ہے حالانکہ ہر گز نہیں ۱۲ منہ غفرلہ۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن