30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
"قلت فان لم یکن لھم جماعۃ ولا امام قال فاعتزل تلك الفرق کلھا"[1] |
میں نے کہا اگر اس وقت مسلمانوں کی کوئی جماعت اور امام نہ ہو تو پھر کیا کرنا چاہیے۔تو آپ نے فرمایا تمام فرقوں سے الگ ہوجاؤ۔(ت) |
حدیثِ اوّل اگر اسی لفظ سے ہو جو سائل نے نقل کیے تو معرفت فرع وجود ہے یعنی جب امام موجود ہو تو اسے امام نہ جاننا باعثِ موتِ جاہلیت ہے۔یہ اس سے کیونکر مفہوم ہوا کہ ہر زمانے میں کوئی نہ کوئی امام ہوگا۔یہی معہذا حدیث متواتر کے مقابل احاد سے استناد سخت جہالت اور اجماع کے رد میں بعضی اشارات سے اپنے استنباط پر اعتماد اشد ضلالت۔یہ جہال حدیث"ان امر علیکم عبدمجدع یقودکم بکتاب الله فاسمعوالہ واطیعوا"[2](اگر تم پر ناك کٹے ہوئے غلام کو حاکم بنادیا جائے اور وہ تم کو کتاب الله کے مطابق حکم دے تو اس کی بات سنو اور اس کی اطاعت کرو۔ت)سے بھی استدلال کرتے ہیں۔ا ور قید قرشیت درکنار قیدِ حریت بھی اٹھانا چاہتے ہیں۔حالانکہ اس سے مراد یہ کہ خلیفہ کسی شہر پر غلام کو والی کردے تو اطاعت واجب ہے۔نہ کہ خود غلام و خلیفہ ہو۔مرقاۃ وغیرہ میں ہے:
|
ای ان استعملہ الامام الاعظم علی القوم لاان العبد الحبشی ھوالامام الاعظم فان الائمۃ من قریش۔[3] |
یعنی اگر امام اعظم(خلیفہ)کسی حبشی غلام کو کسی قوم پر عامل بنادے نہ یہ کہ حبشی غلام ہی امام اعظم ہوجائے، کیونکہ خلفاء تو قریش میں سے ہیں۔(ت) |
اقو ل:(میں کہتا ہوں۔ت)حدیث سے بہتر حدیث کی تفسیر کیا ہوگی،خود حدیث نے اس معنی کی تصریح فرمائی،حاکم صحیح مستدرك اور بیہقی سنن میں امیر المومنین مولٰی علی سے راوی۔
|
الائمۃ من قریش وان امرت علیکم قریش عبدا حبشیا مجدعا فاسمعوالہ واطیعوا"۔[4] والله تعالٰی اعلم |
خلفاء قریش میں سے ہوں گے،اور اگر قریش تم پر نکٹے حبشی غلام کو امیر مقرر کردیں تو اس کی بھی بات سُنو اور اس کی اطاعت کرو۔(ت) |
[1] صحیح مسلم کتاب الامارۃ باب وجوب ملازمۃ جماعت المسلمین الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۱۲۷
[2] صحیح مسلم کتاب الامارۃ باب وجوب طاعۃ الامراء فی غیر معصیتہ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۲۵
[3] مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوۃ المصابیح تحت حدیث ۳۶۶۳ مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۷/ ۲۴۶
[4] المستدرك للحاکم کتاب معرفۃ الصحابہ موالاۃ قریش امان لاہل الارض دارالفکر بیروت ۴/ ۷۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع