30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مقادیر متصلہ یہی خطوط موہومہ ہیں نہ کہ وہ اجزائے متفرقہ۔
شبہ ۱۷:ایك مثلث قائم الزاویہ کو جس کا ہر ضلع ۱۰ جز سے مرکب تو بحکم عروسی وتر ۳۰۰ کا جزر ہوگا اور وہ بلا کسر ممکن نہیں تو جز منقسم ہوگیا۔(مواقف مقاصد)بلکہ تحقیق یہ کہ جذرا صم باطل ہے تو لازم کہ اس وتر کے لیے واقع میں کوئی مقدار ہی نہ ہو۔یہ صریح البطلان ہے کہ امتداد بے مقدار یعنی چہ(صدرا)۔
شبہ ۱۸:وہ جز کا ایك خط ہو ان میں ایك جز پر تیسرا جزر زاویہ قائمہ بناتا رکھیں تو اس قائمہ کا وتر دو جز سے زیادہ اور تین سے کم ہوگا کہ ۸ کا جذر ہے جز منقسم ہوگیا۔(مقاصد)
شبہ ۱۹:ایك ضلع قائمہ جب ۳ جز ہو، دوسرا دو جز، تو وتر بحکم عروسی ۳ سے بڑا اور بحکم حماری ۴ سے چھوٹا ہوگا۔(صدرا)
اقول:یہ سب شبہات ایك ہیں اور ان کا منشا وہی شبہ ۱۶ اور وہی ان کا جواب کہ تمہاری عروسی تمہاری حماری سب انہیں خطوط موہومہ میں ہیں اجزائے متفرقہ میں کہ جز کا انقسام ہو، عجب کہ علامہ تفتازانی نے ۱۷ و ۱۸ کو جدا دو شبہے کیا اور صدرا نے ۱۷ و ۱۹ کو یوں تو کروڑوں بلکہ غیر متناہی صورتیں نکل سکتی ہیں جن میں مجموع مجذورین ضلعین مجذور صحیح نہ ہو پھر غیر متناہی شبہے کیوں نہ گنائیے۔
شبہ ۲۰:چار چار جز کے چار مستقیم خط لیں اور انہیں برابر رکھیں تاحدِّ امکان خوب ملادیں کہ شکل مربع پیدا ہوں(:::::)ظاہر ہے کہ اس کے قطر میں بھی چار ہی جز آئیں گے اگر واقع میں اتنے ہی ہیں تو قطر و ضلع برابر ہوگئے اور یہ عروسی سے محال، اور اگر ایك ایك جز کے فصل سے ہیں تو قطر سات جز کا ہوا اور یہی مقدار دو ضلعوں کی ہے کہ ایك جز دونوں میں مشترك ہے تو مثلث کے دو ضلعے مل کر تیسرے کے برابر ہوئے، یہ حماری سے محال(یعنی اگر کہیں ایك جز سے زائد کا فصل ہے تو محال اعظم کہ ایك ضلع دو کے مجموعہ سے بڑھ گیا)اگر کہیں ایك سے کم کا فصل ہے تو جز منقسم ہوگیا۔(ابن سینا، مواقف، مقاصد، صدرا)
اقول:ایك بات ہے لفظ گھماگھما کر جتنی بار چاہو کہو، تو یہ مواقف نے ایك کو دو کیا اور مقاصد و صدرا نے تین اور جواب وہی کہ ملانا محال بلکہ اضلاع و قطر سب کے تمام اجزا متفرق رہیں گے اور عروسی و حماری امتدادات موہومہ کا حال بتائیں گی۔اجزائے قطر ضلع یا مجموعہ ضلعین سے کم ہو یا برابر یا زائد، اس میں ایك شق ابنِ سینا سے رہ گئی کہ ممکن کہ اجزائے قطر میں کہیں خلا ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع