دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

اولًا:اس پر مبنی ہے کہ اجسام میں طبعیت ہے۔ثانیًا:اس پر کہ شکل مقتضائے طبع ہے۔

ثالثًا:اس پر کہ طبیعت واحدہ مادہ واحدہ میں فعل واحد ہی کرے گی اور یہ سب ممنوع بلکہ باطل ہیں۔

اقول: رابعًا:بلکہ ہم ثابت کرچکے کہ ان کے نزدیك طبیعت واحدہ نے مادہ واحدہ میں افعال مختلفہ متباینہ بالنوع کئے کہ افلاك مجوف بنائے جن میں محدب و معقر۔

خامسًا:اثبات وجود واقعی کے درپے ہو کر تنصیف کرہ میں وہمًا بھی ملانا عجیب ہے تنصیف وہمی سے دائرہ موہومہ بنے گا یا موجودہ۔

سادسًا:اگر وہمی سے گزر کر خاص حسی لو تو اب وہ کرہ بتاؤ جس کی تنصیف حسی کرو گے۔زمین پر کسی کرے کا حقیقیہ ہونا ثابت نہیں کرسکتے اور واقع میں افلاك میں بھی ثبوت نہیں کما تقدم(جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے)اور فرض کرلیں تو ان کی تنصیف حسی تمہارے نزدیك محال۔

سابعًا:فرض کرلیں کہ کوئی کُرہ حقیقیہ قابل تنصیف حسی تمہیں مل سکے اب اپنی تنصیف کا ضامن بتاؤ کہ صحیح دو نصف کرسکو گے ہاتھ اتنا بھی نہ بہك سکے کہ ایك جز لایتجزی کی قدر دونوں نصفوں میں فرق ہو۔اور جب یہ کچھ نہیں تو وہی نِرا تو ہم رہ گیا جس کا کوئی منکر نہیں۔دائرہ واقعیہ نہ ثابت ہونا تھا نہ ہوا۔

ثامنًا:نفی جز پر مبنی نہ ہونا بھی عجیب منطق ہے، اس کی بنا ثبوتِ مادہ پر ہے اور ثبوت مادہ کی بنا نفی جزیر، یہ ہے ابن سینا کی ریاست۔

اگر کہیے طبیعت واحدہ اجزا میں بھی فعل واحدہ ہی کرے گی۔اقول:انہیں ملا ہی نہ سکے گی کہ اتصال اجزا محال ہے پھر کرہ کہاں سے بنائے گی۔

دوم:اصحابِ جزو دائرہ حسیہ سے تو منکر نہیں حسیہ حقیقیہ ہوسکتا ہے یوں کہ دائرہ حسیہ میں کچھ اجزا واقع میں اونچی کچھ نیچے ہوں گے۔ہم ایك خطِ مستقیم مرکز دائرہ پر رکھ کر سب سے اونچے جز پر رکھیں گے نیچے اجزاء میں اس خط کی مقدار سے جتنی کمی ہے اسے اجزاء لاتتجزی بھر کر پوری کریں گے۔اگر سب طرف کمی پوری ہو کر بعد برابر ہوجائیں دائرہ حقیقیہ ہوگیا اور اگر کہیں اتنی کمی رہے کہ اب ایك جزء رکھیں تو خط کی مقدار سے اونچا ہوجائے گا تو معلوم ہوا کہ یہاں کمی ایك جز سے کم کی ہے تو جز منقسم ہوگیا، اور اگر غیر متناہی اجزاء رکھتے جائیں اورخلا کبھی نہ بھرے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن