30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حاجب ہوجائے گا اس کا اثبات مکابرہ ہے۔
ثانیًا:مستدل جانتا تھا کہ تنہا ایك جز لایتجزٰی بصرو شمس کو حاجب نہیں ہوسکتا کہ وہ مقدار ہی نہیں رکھتا۔لہذا اجزاء سے مرکب سطح لی کہ حجم و مقدار پیدا ہو کر صلاحیت حجب ہوجائے اور نہ جانا کہ اجزاء کا اتصال محال و متفرق ہوں گے اور ہر دو کے بیچ میں خلا، تو بصر یا شمع کی شعاعیں جہاں پہنچیں گی ان کے مقابل نہ ہوگا۔مگر جزء واحد کہ محض بے مقدار ناقابل ستر ہے یا خلا کہ بدرجہ اولی اور وہ طریقہ اتصال حسی کہ ہم نے اوپر ذکر کیا محض ارادۃ اﷲ عزوجل پر مبنی ہے اسے انقسام سے علاقہ نہیں۔
شُبہات بہ براہین ہندسیہ
علامہ تفتازانی نے مقاصد و شرح میں اُن پر رَد اجمالی کیا کہ وہ سب انتفائے جز پر مبنی ہیں۔اور مُلا عبدالحکیم نے حواشی شرح مواقف میں کہا اشکال ہندسیہ ثبوت مقدار پر موقوف ہیں وہ اتصال جسم پر وہ نفی جز پر، تو ان سے نفی جز پر استدلال دور ہے، اصحابِ جز کے نزدیك نہ زاویہ ہے نہ وتر نہ قطر نہ دائرہ سب تخیلاتِ باطلہ ہیں کہ توہم اتصال سے پیدا ہیں، شرح مقاصد میں یوں تفصیل فرمائی کہ براہین ہندسیہ سے ابطال جز میں مثلث متساوی الاضلاح وتنصیف زاویہ و تنصیفِ خط و وجودِ دائرہ ووجودِ کرہ سے مدد لی ہے اور ان میں سے کچھ بے نفی جز ثابت نہیں۔اقلیدس نے تنصیفِ خط اس پر مثلث متساوی الاضلاع بنا کر کی اور تنصیف زاویہ اس کی ساقین برابر کرکے وتر نکال کر اس پر دوسری طرف مثلث مذکور بنا کر، اور مثلث مذکور خط پر دو دائرے کھینچ کر، اور کرہ یوں ثابت کرتے ہیں کہ قطر دائرہ کی بجائے محور مانیں اور اس کے دونوں نقطہ طرف کو بجائے قطبین، اب نصف دائرہ کو اس محو رپر گھمائیں یہاں تك کہ اپنی وضع اول پر آجائے اس سے سطح کروی کہ محدب کرہ اور اسے محیط ہے پیدا ہوگی تو سب کا مبنی ثبوت دائرہ ہوا اور وجود دائرہ یوں ثابت کرتے ہیں کہ سطح مستوی پر ایك خطِ مستقیم عــــــہ تخیل کریں۔
عــــــہ:علامہ نے فرمایا ایك خطِ مستقیم متناہی اقول:صرف اتنا ہی خط کافی نہیں بلکہ وہ شرط ضرور ہے جو ہم نے ذکر کی ۱۲ منہ غفرلہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع