دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

کا تماس اپنی پوری ذات سے نہیں ہوسکتا و رنہ تداخل لازم آئے، نہ کسی امر معدوم سے یہ بداہۃً ظاہر ہے نہ کسی ایسے امر سے کہ جانب تماس میں منقسم ہو کہ یہ منقسم اگر بالکلیہ مماس ہوں تداخل ہے اور بالبعض تو ہم اس بعض میں کلام کریں گے کہ وہ منقسم ہے یا غیر منتقسم، اور بالاخر غیر منقسم پر انتہا ضرور ہے اور یہ غیر منتقسم اجزاء جسم نہیں کہ جز لا یتجزی باطل ہے تو ثابت ہوا کہ ایك شے ذو وضع کے جانب عمق میں منقسم نہیں موجود فی الخارج ہے اسی سے اجسام کا تماس ہے اور وہ نہیں مگر سطح، یونہی سطحوں کے تماس سے نقطے کا وجود فی الخارج لازم۔سید شریف نے فرمایا، وجود اطراف پر یہ دلیل سب سے ظاہر تر ہے۔

ثانیًا:بالفرض ان کا وجود انتزاعی ہو تو وہ منتزعات کہ خارج میں ان کے احکام جدا ہوں ان پر آثار مترتب ہوں ضرور وجود خارجی سے خط رکھتے ہیں۔اطراف ایسے ہی ہیں اور اسی قدر تمایز جہات و سماوات کو کافی۔

ثالثًا:ہم ان خطوط و نقاط میں کہ ضرور انتزاعی ہیں جہات ثابت کرچکے مقر کدھر۔

شبہ ۱۵:سطح جوہری کے اجزائے تتجزی سے مرکب ہو جب شمس کے مقابل ہو ضرورۃً اس کا ایك رخ روشن دوسرا تاریك ہوگا۔ (مواقف ومقاصد)صدرا نے بڑھایا کہ دوسرا غیر مرئی ہوگا۔کہ ایك ہی شے حالتِ واحدہ میں مرئی و غیر مرئی نہیں ہوسکتی تو جانبِ عمق میں انقسام ہوگیا۔

اقول:وہی مالوف و معہود کے دائرے میں وہم کا گھرا ہونا غائب کا شاہد پر قیا س کررہا ہے وہم سطح عرضی میں یونہی سمجھتا ہے کہ اس کا رخ ہمارے سامنے ہے اور پشت جسم سے متصل،۔علامہ بحرالعلوم نے حواشی صدرا میں فرمایا اس کا تو یہی ایك رخ ہے کہ ہمارے مواجہ اور شمس سے مستنیرہے سطح میں دو رخ کہاں یعنی مرئی و غیر مرئی کی مغایرت تلاش کرنی حماقت ہے اس میں غیر مرئی کچھ نہیں وہ بتمامہ مرئی اور بتمامہ مستنیر ہے۔پھر فرمایا خلاصہ دلیل یعنی شبہ مذکورہ یہ ہے کہ جو چیز متحیز بالذات ہوگی ضرور بصر میں اور دوسری اشیاء میں حاجب ہوگی۔یوں ہی نورِ شمس سے ساتر ہوگی تو ضرور اس کے لیے دو رخ ہوں گے اور اس کا انکار مکابرہ ہے۔

اقول:اوّلًا: اب شُبہ کی حالت اور بھی ردی ہوگئی۔حاجب وساتر ہونے کے لیے ضرور دو رُخ ہونا ہی کافی نہیں بلکہ لازم کہ شعاع بصر و شمس دوسرے رُخ تك نہ پہنچے، ورنہ ہر گز حاجب نہ ہوگی جیسے آئینہ کتنے ہی دل کا ہو نہ نگاہ کو روکے نہ دھوپ کو، جب ممتد منقسم دوسری جہت تك شعاع پہنچنے سے ساتر نہیں ہوسکتا تو وہ جس میں اصلًا امتداد ہی نہیں کیونکر حاجب ہو


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن