دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

رابعًا:مستدل نے عبث تطویل کی نفس کُرویت ہی مستلزم انقسام کہ اس میں فرض مرکز و محیط سے چارہ نہیں اور سر اُس میں وہی ہے کہ شکل بے امتداد ناممکن، اور اسی میں اس کا جواب ہے کہ جب جز میں امتداد نہیں شکل کہا۔

شبہ ۱۰:کرے پر منطقہ اپنے تمام موازی دائروں سے بڑا ہے اب اگر کسی موازی میں اس کے ہر جز کے مقابل ایك جز ہے تو جز و کل مساوی ہوگئے کہ دونوں میں اجزا برابر ہیں لاجرم لازم کہ اس کے ایك جز کے مقابل اس میں ایك جز سے کم ہو اور یہی انقسام ہے۔

اقول:اجزا کسی میں متصل نہیں ان میں امتدا د فاصل ہیں تو اوّلًا ممکن کہ دونوںمیں جزا مساوی ہوں، اور کروں کی تساوی نہ ہو کہ بڑے میں اجزا زیادہ فصل پر ہوں گے چھوٹے میں کم پر۔

ثانیًا:بلکہ ممکن کہ چھوٹے میں اجزا زائد ہوں اور بڑا زیادت امتداد سے بڑآ ہو۔

ثالثًا:اگر کم ہی ہوں تو جز منقسم نہ ہوگا بلکہ امتداد کما مّرمرارًا(جیسا کہ متعدد بار گزر چکا ہے۔ت)

شبہ ۱۱:جب کسی شاخص کا ظلِ اس کا دو چند ہوجائے جیسا وقتِ عصر حنفی میں تو نصف ظل ظل نصف ہوگا۔اب اگر وہ شاخص خط جوہری اجزائے طاق مثلًا پانچ سے مرکب ہے تو اس کی تصنیف جز کی تصنیف کردے گی۔

اقول: اولًا:بدستور امتداد کی تنصیف ہوگی اور اگر اس کے منتصف پر کوئی جز نہیں جب تو ظاہر، اور اگر ہے تو وہی جز نصفین میں حدِ فاصل ہوگا نہ کہ منقسم۔

ثانیًا:یہ اس پر مبنی کہ خط جوہری کا سایہ پڑے اور یہ مسلم نہیں کہ وہ حاجب نہیں ہوسکتا کما سیأتی(جیساکہ آگے آئے گا)۔

شبہ۱۲:جسم اگر اجزا سے مرکب ہوتا جز اس کا ذاتی ہوتا تو اس کے لیے بین الثبوت ہوتا کہ اس کے تعقل سے پہلے متعقل ہوتا تو نہ محتاجِ اثبات ہوتا نہ کہ اکثر عقلًا اس کے منکر۔

اقول:ایك یہ شُبہ عقل فلاسفہ کے قابل ہے میں اس کی حکایت کو اس کے رد سے مغنی رکھوں گا اور صرف اتنا کہوں گا کہ جسم اگر ہیولٰی و صورت سے مرکب ہوتا ہیولٰی اس کا ذاتی ہوتا تو اس کے لیے بین الثبوت ہوتا۔الخ اب کہو گے ہیولٰی تو جز ء خارجی ہے نہ کہ عقلی۔

اقول:پھر جز میں اسے کیوں بھولے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن