30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امتداد موہوم فاصل ہوگا، اب جز طوقی کی مسافت میں اگر اجزائے مسافت جز قطبی کے برابر ہیں جب تو ظاہر ہے کہ ایك اور دس کی نسبت میں ان کا فاصلہ ان کے فاصلے سے دس گناہ ہوگا، طوقی جتنی دیر میں ایك جز قطع کرے گا اتنی ہی میں قطبی بھی مگر مساوات نہ ہوئی،

کہ اس نے بڑی قوس قطع کی اور اس نے چھوٹی، اس شکل پر طوقی ا پر تھا اور قطبی ہ پر، جب وہ ایك جز طے کرے گا یعنی ب پر آئے گا۔یہ بھی ایك جز چلے گا ر پر ہوگا اس نے قو س ا ب قطع کی اور اس نے قوس ہ ر، اور اگر مسافت طوقی میں اجزائے مسافت قطبی سے زائد ہیں مثلًا ا ب میں دس جز ہیں اور ر ہ میں یہی دو اس شکل پر تو جب طوقی ایك جز چلے گا یعنی ا سے ح پر ہوگا قطبی ایك جز نہ چلے گا بلکہ جب وہ نوجز چل کر اسی ب پر آئے گا یہ ایك جز چل کر ہ سے ر پر ہوگا اور جز کا انقسام نہ ہوا بلکہ امتداد فاصل کا یعنی جب طوقی ا سے ح پر آئے گا۔قطبی اس فاصلے کا جوہ سے ر تك ہے نواں حصہ قطع کرے گا۔جب وہ ء پر ہوگا یہ اس فاصلے کا ۹/۲ طے کرے گا وھکذا تو نہ طغرا ہوا نہ تفریق اجزا نہ انقسامِ جز نہ تساوی حرکتیں نہ ان کا تلازم، اصلًا کوئی محذور لازم نہیں۔وﷲ الحمد وہ سارے مصائب اتصال اجزا ماننے پر تھے اور وہ خود محال۔
امیج بنانی ہے جلد ۲۷ ص ۵۴۵
شبہ ۷:تلازم سریعہ وبطیئہ جن وجوہ سے ثابت کیا جن کو جھوڑ دیا کہ وہ خود ہمیں مسلم ہے حاجت اثبات نہیں ان میں سے ایك وجہ کو خود مستقل شبہ کرتے ہیں،۔یوں کہ ایك خط عــــــہ فرض کیجئے تین جز سے
عــــــہ:سیالکوٹی نے شرح مواقف میں اس سے یہ جواب دیا کہ اصحابِ جز ایك جزو منفرد کا وجود ہی نہیں مانتے اس کی حرکت درکنار، اور یہ جواب شرح مقاصد سے ماخوذ ہے، اور اس نے تیسری وجہ اور مستفادکہ ان وجود پر حرکت کے قائل نہیں جن سے محال لازم آتا ہے۔
اقول:یہ جواب اگر صحیح ہو تو شبہ پنجم کی وجوہ ثلاثہ سے بھی ہوسکے مگر اس کی صحت میں نظر ہے، جز من حیث ہو جز ضرور منفرد نہ ہوگا مگر جب جزو لایتجزی ممکن جو ہر فرد کیوں ناممکن، اور جب وہ ممکن تو اس کی حرکت کیوں محال، اور جب حرکت ممکن تو اس کی حرکت میں کیا استحالہ، بداہت عقل(باقی برصفحہ آئندہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع