30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
بسم اﷲ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلّی علٰی رسولہ الکریم
بوالاملاحظہ حضرت بابرکت حامیِ سنت جناب مولانا مولوی حافظ سید محمد میاں صاحت دامت برکاتہم التسلیم مع التعظیم۔نیاز مند پیلی بھیت گیا ہوا تھا کل جمعہ کو واپس آیا۔
(۱)"حدیث"من مات ولم یعرف"ان لفظوں سے نہیں ہاں صحیح مسلم میں یوں ہے:
|
من فارق الجماعۃ شبرافمات فمیتۃ جاھلیۃ"[1] |
جو ایك بالشت جماعت سے الگ ہوا پھر مر گیا تو جاہلیت کی موت مرے گا۔(ت) |
(۲)حدیث"لوکنت مستخلفا [2](اگر میں کسی کو خلیفہ بناتا بغیر مشورہ کے تو عبدالله بن مسعود کو بتاتا)(ت)ترمذی و ابن ماجہ میں بسند ضعیف ہے اور تورپشتی وطیبی و علی قاری و شیخ محقق دہلوی و شارح جامع صغیر علامہ مناوی نے تصریح کی کہ۔
|
"المراد تامیرہ علٰی جیش بعینہ واستخلافہ فی امر من امورہ حال حیاتہ لا الخلافۃ لان الائمۃ من قریش [3] |
اس سے مراد کسی خاص لشکر کا امیر بنانا اور حالت حیات میں کسی امر میں جانشین مقرر کرنا ہے اس سے مراد خلافت نہیں کیونکہ خلفاء تو قریش میں سے ہیں۔(ت) |
امام تورپشتی وغیرہ نے فرمایا۔
|
"لایجوز حملہ الا علی ذلک"[4] (۳)"لوکان سالم مولٰی حذیفۃ بن الیمان حیا لا ستخلفہ" |
اس حدیث کو صرف اسی معنی پر محمول کرنا جائز ہے(اس کے علاوہ پر محمول کرنا جائز نہیں)(ت) اگر حذیفہ بن یمان کا مولٰی سالم زندہ ہوتا تو میں اس کو خلیفہ مقرر کرتا(ت) |
[1] صحیح مسلم کتاب الامارۃ باب وجوب الملازمۃ عند ظہور الفتن الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۲۸
[2] سنن ابن ماجہ فضل عبدالله بن مسعود ص ۱۳ وجامع ترمذی مناقب عبدالله بن مسعود ۲/ ۲۲۲
[3] مرقاۃ المفاتیح تحت حدیث ۶۲۳۱ ۱۰/ ۶۰۴ و شرح الطیبی للمشکوۃ تحت حدیث ۶۲۳۱ ۱۱/ ۳۴۱،فیض القدیر شرح الجامع الصغیر ۷۴۸۴ ۵ /۳۲۰ والتسیر شرح الجامع الصغیر ۲/ ۳۱۲،شرح مصابیح السنۃ تحت الحدیث ۴۷۴۰ مصطفٰی البازمکۃ المکرمۃ ۴/ ۱۳۵۱
[4] مرقاۃ المفاتیح تحت حدیث ۶۲۳۱ ۱۰/ ۶۰۴ و شرح الطیبی المشکوۃ تحت حدیث ۶۲۳۱ ۱۱/ ۳۴۱،فیض القدیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث ۷۴۸۴ ۵ /۳۲۰ والتسیر شرح الجامع الصغیر ۲/ ۳۱۲،مرقاۃ المفاتیح تحت الحدیث ۶۲۳۱ المکتبۃ الحبیبیہ کوئٹہ ۱۰/ ۶۰۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع