دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

اشارۃً یہ عبارت کتاب سے نقل کردی ہے مجھ کو عربی لکھنے پڑھنے کی مہارت نہیں ہے۔لہذا یہ کام اہل علم کا ہے کہ وہ ذرا سے اشارہ سے سمجھ لیں۔دریافت طلب امر یہ ہے کہ بموجب اس حدیث شریف کے وہ کون سے بارہ خلیفہ قریش میں سے آں سرور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے بعد جانشین یا ولیعہد یا نائب منجانب خدا اور رسول اُمتِ محمدیہ میں قابل شمار ہیں،چونکہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی الله عنہ سے لیں تو پوری تعداد ہوگی۔اور اگر حضرت علی کرم الله وجہہ سے لیں تو اصحاب ثلثہ رہ جاتے ہیں غرض کونسی وہ صورتِ حق ہے جو اس حدیث شریف کا مصداق ہے؟ یا یہ حدیث ہی ماننے کے قابل نہیں ہے۔الله تعالٰی آپ کو جزائے خیر عنایت کرے۔جواب سے ممنون فرمائیے۔

الجواب:

حدیث ہے،اور صدیقِ اکبر رضی الله تعالٰی عنہ سے ہی شمار لینا لازم کہ اسی حدیث کی ایك روایت میں ہے۔

"یکون بعدی اثنا عشر خلیفۃ ابوبکر الصدیق لا یلبث الا قلیلہ"۔[1]

میرے بعد بارہ خلیفہ ہوں گے ابوبکر تھوڑے ہی دن رہیں گے۔

اس سے مراد وہ خُلفاء ہیں کہ والیانِ اُمّت ہوں اور عدل و شریعت کےمطابق حکم کریں،ان کا متصل مسلسل ہونا ضرور نہیں۔نہ حدیث میں کوئی لفظ اس پر دال ہے،اُن میں سے خلفائے اربعہ وامام حسن مجتبٰے و امیر معاویہ و حضرت عبدالله بن زبیر و حضرت عمر بن عبدالعزیز معلوم ہیں اور آخر زمانہ میں حضرت سیدنا امام مہدی ہوں گے۔رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین۔یہ نو ہوئے باقی تین کی تعیین پر کوئی یقین نہیں۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۱۱:از سیتا پورتا مسنگنج کوٹھی حضرت سید شاہ محمد صادق صاحب مرسلہ حضرت مولٰینا سید شاہ محمد صاحب قادری مدظلہ العالی ۹ جمادی الاخرٰی ۱۳۳۷ھ

حضرت مولانا المعظم والمکرم دامت برکاتہم العالیہ۔پس از آداب و تسلیمات معروض کہ تحریر حامد علی کا جواب ابھی کچھ دینے کا ارادہ نہیں مگر اس میں جو"من مات الخ ولوکان سالم الخ ومن اتاکم الخ"مذکور ہیں اُن کی نسبت اُسی قدر دریافت طلب ہے کہ یہ احادیث ہیں اور ہیں تو کیسی؟ جواب سے جلد معزز ہوں۔


 

 



[1] المعجم الکبیر حدیث ۱۴۲ المکتبۃ الفیصیلۃ بیروت ۱ /۹۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن