30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وآلہ وسلم وسلم سے ثابت اور صحیح ہیں تو اسے موضوع نہیں کہہ سکتے ورنہ صحیحین کی صدہا حدیثیں معاذ الله موضوع ہوجائیں گی۔ہاں اگر کوئی یہ دعوٰی کرے کہ یہی الفاظ بعینہا زبان اقدس سے صادر ہوئے ہیں،اور اس کا ثبوت نہ ہو تو وہ سخت خاطی ہے اور اگر دانستہ کہے تو۔
|
"من کذب علیّ متعمد افلیتبوأ مقعدہ من النار"[1] |
جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنالے۔(ت) |
میں داخل۔والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۰: از محلہ بارہ ریواڑی ضلع گوڑگانوہ ہزاری مرسلہ مرزا یوسف صاحب ۳۰ ذیقعدہ ۱۳۳۵ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں جس کے متعلق حدیث شریف ذیل میں درج ہے۔
|
"عن جابر بن سمرۃ قال سمعت رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم یقول لایزال الاسلام عزیز ا الی اثناعشر خلیفۃ کلھم من قریش [2]وفی روایۃ لایزال امرالناس ماضیا ماولھم اثنا عشرر جلاکلہم من قریش [3]،فی روایۃ لایزال الدین قائما حتی تقوم الساعۃ اویکون علیکم اثنا عشر خلیفۃ کلھم من قریش [4]" |
جابر بن سمرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ تعالٰی علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ بارہ خلیفوں کے گزرنے تك اسلام غالب رہے گا اور وہ قریش سے ہوں گے۔اور ایك روایت میں ہے کہ لوگوں کا معاملہ ہمیشہ چلتا رہے گا۔جب تك ان پر بارہ خلیفوں کی ولایت رہے گی،جو سب کے سب قریشی ہوں گے۔اور ایك روایت میں ہے کہ دین ہمیشہ قائم رہے گا یہاں تك کہ قیامت قائم ہوجائے یا تم پر بارہ خلفاء کی خلافت قائم رہے گی جو تمام قریشی ہیں۔(ت) |
[1] صحیح البخاری کتاب العلم باب اثم من کذب علی النبی صلی الله علیہ وآلہ وسلم قدیمی کتاب خانہ کراچی ۱/ ۲۱،صحیح مسلم مقدمۃ الکتاب باب تغلیظ الکذب علٰی رسول الله صلی الله علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۷
[2] صحیح مسلم مقدمۃ الکتاب باب الامارۃ باب الناس تبع لقریش قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۱۹
[3] صحیح مسلم مقدمۃ الکتاب باب الامارۃ باب الناس تبع لقریش قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۱۹
[4] صحیح مسلم مقدمۃ الکتاب باب الامارۃ باب الناس تبع لقریش قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۱۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع