دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

حجت ۳:برہان تطبیق کہ ایام زمانہ ماضی میں بے تکلف جاری خصوصًا اس متشدق اور اس کے متبوعوں کے طور پر کہ تمام ازمنہ ماضیہ و مستقبلہ کو موجود بالفعل مانتا ہے تو یہاں وہ فلسفی عذر بارد بھی ناوارد۔

حجت ۵ تا ۷:ظاہر ہے کہ یوم یا جزء زمانہ ماضی لو سابق سے مسبوق ہے تو باقی دلائل ابطال قدم نوعی بھی قائم۔

کشف معضلہ وباﷲ التوفیق(اور توفیق اﷲ تعالٰی ہی کی ہے۔ت)اہل انصاف کے نزدیك بحث ختم ہوگئی مخالف کو گنجائش دم زدن نہ رہی جب تك ان حجج ساطعہ سے عہدہ بررآ نہ ہولے وانی لہ ذلک(اور اس کے لیے یہ کہاں ت)فلسفی اگر قدم زمانہ پر ہزار دلائل قائم کرے بقانونِ مناظرہ سب کے معارضہ کو ایك حجت بس نہ کہ سات،مگر بے انصافوں کے دل سے اپنے شبہ باطلہ کا خلجان زائل نہیں ہوتا جب تك بالخصوص اسے نہ توڑا جائے لہذا ہم چاہتے ہیں کہ بتوفقیہ تعالٰی اس مزلہ مضلہ کی بیخ کنی کردیں جس پر آج تك کے متفلسفہ کو ناز ہے وہ یہ کہ زمانہ اگر حادث ہو تو اس کا وجود مسبوق بالعدم ہواور شك نہیں کہ یہاں قبل وبعد کا اجتماع محال،تو یہ قبلیت نہ ہوئی مگر زمانی تو زمانے سے پہلے زمانہ لازم مواقف و مقاصد و تجرید طوسی و طوالع الانوار علامہ بیضاوی و شروح علامہ سید شریف و علامہ تفتازانی وفاضل قوشجی و شمس اصفہانی وشرح دیگر طوالع منسوب بہ تفتازانی و تہافت الفلاسفہ للامام حجۃ الاسلام وللعلامۃ خواجہ زادہ میں اس کے متعدد عــــــہ جواب دیئے گئے جن میں فقیر کو کلام ہے کما بینّا علی ھوا مشھا

عــــــہ:ھی خمسۃ اجوبۃ و ثم سادس لغیرھم۔

(۱)قال الامام حجۃ الاسلام قدس سرہ الزمان حادث و لیس قبلہ ویعنی بقولنا ان اﷲ تعالٰی  

یہ پانچ جواب ہیں اور اس جگہ ایك چھٹا جواب بھی ہے جو مذکورہ بالا علماء کے علاوہ کسی نے دیا ہے۔

(۱)امام حجۃ الاسلام غزالی قدس سرہ نے فرمایا:زمانہ حادث ہے اور اس سے پہلے زمانہ نہیں ہے اور ہم جو کہتے ہیں کہ اﷲ تعالٰی

(باقی برصفحہ آئندہ)

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن