دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

ان کی مقدار نہیں ہوسکتا۔نیز مستقیمہ طبعیہ سے پہلے تحدید جہات درکار،اور وہ نہ ہوگی مگر ایسے جسم سے جس کی حرکت مستدیرہ واجب اور قسریہ بے امکان طبعیہ نہیں تو یوں بھی زمانہ حرکت مستقیمہ کی مقدار نہیں ہوسکتا۔نیز حرکت کو اتصال مسافت کے ذریعہ سے جو اتصال عرضی ملتا ہی وہ علتِ زمانہ ہے اور حرکاتِ کیفیہ بلکہ کمیہ بحیثیت کمیہ کے لیے بھی اتصال مسافی نہیں صرف اتصال زمانی ہے تو اس وجہ سے بھی یہ خارج ہوئیں اور نہ رہی مگر حرکت مستدیرہ ارادیہ ازلیہ ابدیہ وہی زمانہ بنائے گی،اور وہ نہیں مگر حرکت فلک۔

اقول اولًا:حرکت مطلقًا ہوسکتی ہی نہیں مگر حادث کو وہ انتقال ہے،اور انتقال موجب مسبوقیت اور ازلی مسبوقیت سے پاك اور قدم نوعی کی گند عــــــہ ہم پہلے ہی کاٹ چکے ہیں تو حرکت سے علی الاطلاق ہاتھ دھولو،اور زمانہ کی مقدار حرکت ہونے کو استغفا دو۔

ثانیًا:طبعیہ کا عدم دوام یا اس پر مبنی کہ ۱مستدیرہ طبیعہ نہیں ہوسکتی اور مستقیمہ کا دوام لاتناہی بعد کو مستلزم ورنہ تخل ۲سکون لازم یا اس پر کہ طبعیہ نہ ہوگی مگر جب حالت منافرہ پائی جائے اور وہ نہ ہوگی مگر قاسر سے اور ۳قسر کو دوام نہیں یا اس پر طبعیہ طلب مقتضائے طبیعہ کے لیے ہے اسے پا کر ۴سکون واجب اور ۵طبعیہ کا دائمًا اپنے کمال سے محروم رہنا محال اور ہم ثابت کرچکے کہ پانچویں مقدمے باطل و ممنوع ہیں۔چہارم کا ابطال مقام دہم میں گزرا۔

ثالثًا:یونہی قسریہ کا عدم دوام یا اس لیے ہے کہ مستدیرہ قسریہ نہیں ہوسکتی نہ مستقیمہ دائمہ نہ قسر کو دوام اور تینوں باطل ہیں۔

رابعًا:کمیہ کا دوام کیوں محال نمودائم کے لیے بھی بعد غیر متناہی درکار نہیں،ممکن کہ ایك بار گز بھر نمو ہو پھر آدھ گز پھر پاؤ گز، یونہی الی غیر النہایہ کو تقسیم ذراع نامتناہی ہے اور کبھی دو گز تك بھی مقدار نہ پہنچے گی نہ کہ غیر متناہی اور قوتِ جسمانیہ کا غیر متناہی پر قادر نہ ہونا مقام ۲۴ میں باطل ہوچکا اور ذبول میں تو کوئی دقت ہی نہیں کہ تجزیہ جسم نامتناہی ہے۔

خامسًا:یونہی دوام حرکت کیفیہ کا استحالہ ممنوع۔

سادسًا:انقطاعِ زمانہ ہی کیا محال،پھر دائمًا کی کیا حاجت۔

سابعًا:ہم مقام ۲۶ میں ثابت کرچکے کہ مطلقًا حرکت محتاج زمانہ ہے تو زمانہ اس کی  

عــــــہ:بالفتح بمعنی گندگی ۱۲ الجیلانی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن