دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

سادسًا:ان سب سے قطع نظر ہو تو اس کا حرکت مستدیرہ وضعیہ ہونا ہی کیا ضرور۔کیوں نہیں جائز کہ کسی دائرے یا مدار بیضی عدسی شلجمی اہلیلجی پر حرکت اینیہ ہو اب نہ لاتناہی بعد لازم نہ تخلل سکون۔

سابعًا:غایت یہ کہ اس حرکت سے اسرع نہ ہو نہ کہ وہی اسرع ہو۔

ثامنًا:اگر اس کی بساطت ضرور تو ہم ثابت کرچکے کہ افلاك بسیط نہیں تو ضرور زمانہ مقدار حرکت فلك نہیں۔

تاسعًا:بسیط کی شکل طبعی کُرہ ہونے سے شکل طبعی پر ہونا کب واجب،جیسے تین عنصر کرویت پر نہیں۔

عاشرًا:زمانہ کا اظہر اشیاء سے ہونا کیا اسے مستلزم کہ وہ حرکت بھی ایسی ہی اظہر ہو،اس کا مقدار حرکت ہونا خود شدید الخفا ہے لاکھوں عقلا اسے نہیں مانتے اور اگر یہ بھی ایسا ہی ظاہر ہوتا جب بھی خاص اس حرکت کا ظہور کیا ضرور،عام اذہان میں اتنا ہونا کہ یہ کسی حرکت کی مقدار ہے اس حرکت کے معلوم ہونے کو کب مستلزم۔

حادی عشر:یہ بھی ماننا تو اب ضرور ہے کہ وہ حرکت حرکت فلك نہ ہو کہ حرکت فلك سخت اشد الخفا ہے ہیئت جدیدہ و الے تو سرے سے فلك ہی نہیں مانتے اور ہیئت اسلامیہ فلك کا متحرك ہونا قبول نہیں فرماتی،اور عامہ اذہان یہی اس سے خالی تو ضرور یہ حرکت حرکت یومیہ حرکت شمس ہے جس سے ہر جاہل ہر بچہ تك آگاہ اور بلاشبہ اظہر الحرکات ہے۔ہیئت جدیدہ اگرچہ ہنگام ادعا اسے براہ جہالت منسوب بزمین کرے مگر اعمال و محاسبات میں وہ بھی حرکتِ شمس ہی کہتی اور لکھتی اور اس کے مدار منطقۃ البروج کا نام آف دی سن(of the sun)رکھتی ہے یعنی شمس کا راستہ،نہ آف دی ارتھ(of the Earth)زمین کا۔

ثانی عشر:بساطت کا شگوفہ بھی یہی گل کھلاتا ہے ہم مقام اول میں ثابت کرچکے کہ بسیط کی شکل طبعی کرہ مضمتہ بے جوف ہے اور شمس ہی ایسا ہے نہ کہ فلك تو ضرور حرکت یومیہ شمس ہی کی حرکت ہے نہ فلك کی متشدق زیادہ چالاك ہے،اس نے تمام احتمالات کا احاطہ کرکے ماورائے مطلوب کا ابطال چاہا اور کہا حرکات مستقیمہ و کمیہ و کیفیہ نیز تمام طبعیہ وقسریہ سب حادث ہوتی ہیں اور حادث کو زمانہ درکار،تو زمانہ کہ اُن پر مقدم ہے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن