30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مع السابقین یا صورت قصد مضارّت بمضادّت شریعت پر محمول ہے۔
|
"والاٰخراحب الی والاوسط وسطاوالاوّل لایعجبنی یطلع علٰی ذلك من راجع کلام الامام البزازی فی الوجیز فیما یذکر الفقھاء من الکفار" |
آخری مجھے سب سے زیادہ پسند ہے ۔ درمیان والا متوسط ہے اور پہلا مجھے پسند نہیں۔ اس پر وہ شخص مطلع ہوگا جو امام بزازی کے کلام کی طرف رجوع کرے جو انہوں نے وجیز میں کفار سے متعلق اقوال فقہاء ذکر کیے ہیں۔(ت) |
اقول : یا یہ کہ وہ قصور جناں کہ برتقدیر اسلام کفّار کو ملتے اور ان سے خالی رہ کر مومنین کو بطور مزید عطا ہوں گے ان سے حرمان مراد ہو۔"وھذاان شاء الله تعالٰی احسن و امکن وابین و ازین"( اور ان شاء الله یہ سب سے بہتر، سب سے مضبوط، سب سے واضح اور سب سے خوبصورت ہے۔ ت) والله سبحانہ وتعالٰی اعلم۔
مسئلہ۸ و ۹ : مرسلہ حکیم عبدالشکور صاحب از ڈاکخانہ رتسٹر ضلع بلیا ۲ ربیع الاخر ۱۳۳۵ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین سوالات مندرجہ ذیل میں :
(۱) زید کہتا ہے کہ اس پر ائمہ مجتہدین و علمائے کاملین و حضراتِ محدثین کا اتفاق ہوچکا ہے کہ ان صحاح ستّہ میں آنحضرت صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے دہن مبارك کے ارشاد فرمائے ہوئے کلمات بعینہ اُس حدیث میں موجود نہیں بلکہ صحابہ نے معنٰی مرادی ہی کو اختیار فرما کر اس پر حدیث کا حکم دے دیا ہے۔ زید کا یہ قول صحیح ہے یا غلط ؟ اور ایسے شخص پر آپ کا کیا فتوٰی ہے۔ جو رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی حدیثِ لفظی کو رد کرتا ہے؟
|
(۲)"حدیث اوّل ما خلق الله نوری [1] واول ماخلق الله العقل [2] واوّل ما خلق الله القلم [3]واوّل ما خلق الله العرش۔ [4] |
سب سے پہلے الله تعالٰی نے جس چیز کو پیدا فرمایا وہ میرا نور ہے ، اور سب سے پہلے الله تعالٰی نے جس چیز کو پیدا فرمایا وہ عقل ہے۔اور سب سے پہلے الله تعالٰی نے جس چیز کو پیدا فرمایا وہ قلم ہے۔ اور سب سے پہلے الله تعالٰی نے جس چیز کو پیدا فرمایا وہ عرش ہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع